Chitral Times

سائفر گمشدگی کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

Posted on

سائفر گمشدگی کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔ایف آئی اے نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کیں، سائفر گمشدگی کے معاملے پر جے آئی ٹی ممبران نے اٹک جیل میں پوچھ گچھ کی۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں طلب کر لیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری سے سائفر کے متعلق معاملے پر انکوائری کی جائے گی۔

سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر اعظم خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز پہنچ کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں آج طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے سائفر سے متعلق معاملے پر انکوائری کی جائے گی۔علاوہ ازیں سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77932