خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں انسپکٹر، سب انسپکٹرکی پوسٹوں کیلے مقابلے کے امتحان کا شیڈول کردیا
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت انسپکٹر اورسب انسپکٹر کی پوسٹوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحان یکم تا 10 اگست 2022 تک منعقد کیا جائیگا۔ڈیٹ شیٹ، امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبرزسلپ جاری نہیں کیا جائیگااور اگر کوئی امیدوار اپنے امتحان سے متعلق ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کرسکے تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقاات کار میں ٹیلی فون نمبرات۔ 091-9214131-9212197-9212750-9213563،(ایکسٹینشن نمبر102/203/105) پر رابطہ کر سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔
سابقہ پی اے ایس آفیسر مسز فرح حامد خان کی بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر تقرری
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سفارش پر خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے سابقہ پی اے ایس آفیسر مسز فرح حامد خان (بی ایس -22) کی بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر، انفارمیشن کمیشن خیبرپختونخوا، تقرری کی منظوری دیدی ہے۔مسز فرح حامد خان خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے شق 24(5) کے تحت عرصہ تین سال یا 65 سال کی عمر میں پہنچنے تک، (جو بھی پہلے واقع ہو) چیف انفارمیشن کمیشن کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
پروفیسر ریاض محمد نے خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم اور کامرس ایجوکیشن کے چیئر مین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) پروفیسر ریاض محمد نے خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم اور کامرس ایجوکیشن کے چیئر مین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے چارج سنھبالنے کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب فنی تعلیمی بورڈ میں منعقد ہوئی جس میں سابقہ چیئر مین پروفیسر ہدایت اللہ، سیکرٹری اسرار احمد، کنٹرولر امتحانات جہانگیر خان اور دیگر جملہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئر مین فنی تعلیمی بورڈ پروفیسر ریاض احمد نے جملہ ملازمین کے تعاؤن پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بورڈ کے معیار کو مزید مثالی بنائیں گے۔ ریاض محمد نے امتحانات کے نظام کو شفاف بنانے اور ہر قسم کی بد عنوانی سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی کارکردگی پر لوگوں کا اعتماد مزید بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے بورڈ ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے مزید بہتر اقدامات اٹھائینگے، آخر میں بورڈ کے جملہ ملازمین نے چیئر مین بورڈ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔