ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیراہتمام پہلی مرتبہ خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیراہتمام پہلی مرتبہ خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد
اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپنے نوعیت کے اعتبار سے منفرد کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چرون میں کیا گیا۔ کھلی کچہری میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔
علاقے کے منتخب خواتین نمائندگان نے خواتین سے منسوب مسائل ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے گوش گزار کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل غور سے سن لئے۔ بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کئے گئے جبکہ باقیماندہ مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان کو ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئےجائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کا اجلاس منعقد۔
اجلاس میں سال 2023 کے لئے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے مقرر کئے گئے۔
اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی خصوصی ہدایات پر پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مستوج، تجار یونین بونی کے صدر، جنرل سکریٹری اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اشیاء خوردونوش کےقیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں لوئر ڈسٹرکٹس میں تعین کئے گئے نرخناموں کو چیک کیا گیا اور اس کے مطابق اپر چترال کے لئے نرخون کا تعین کیا گیا۔ نرخنامون کا باقاعدہ اجراء ائندہ کچھ دنوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی باضابطہ منظوری کے بعد مشتہر کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تجار یونین کے صدر اور دوسرے متعلقہ نمائندوں کو رمضان المبارک کے دوران منافع خوری اور زخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنے کی پرزور ہدایت کی۔ تجار یونین نے یقین دلایا کہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کے ساتھ خصوصی رعایت کی جائے گئ۔