Chitral Times

خبر پر ایکشن، ڈپٹی کمشنرکا دروش ہسپتال کے احاطے میں‌کچرا جلانے کا نوٹس ، انکوائری کا حکم

چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز)‌ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام میں‌ شائع خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایچ او چترال اور اے سی دروش کو موقع پر جاکر فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے . گزشتہ دن چترال ٹائمز میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کا کچرا ہسپتال کے احاطے میں‌جلانے اور اس کے نتیجے میں پالولیشن پھیلنے کی خبر شائع ہوئی تھی . جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیا ہے. اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی کو موقع پرجاکر معاملے کی انکوائری کرنے اور ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی ہدایت کی ہے . ڈپٹی کمشنر آفس چترا ل میں‌قائم عوامی شکایات سیل کے انچارچ نے چترال ٹائمز آفس فون کرکے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیاہے . اورڈی ایچ او چترال سے فوری رپورٹ طلب کی ہے .اور ذمہ داروں‌کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی کرنےکی بھی ہدایت کی ہے. انھوں‌نے مذید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے یہ شکایت KP Citizen Portal کے زریعے متعلقہ حکام کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی ہے . تاکہ آئندہ اس طرح غیرذمہ داری کا مظآہرہ دوبارہ نہ ہو.
thq drosh palution 3

Posted in Uncategorized, تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14923