حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺمنانے کا اعلان
حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺمنانے کا اعلان
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ پورے مذہبی جوش و جذ بے اور عقیدت سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، 3 ربیع الاول سے لے کر12 ربیع الاول تک عشرہ رحمت اللعالمینﷺ منایا جائیگا۔
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ان کو آئی ٹی اور دیگر تمام سکلز فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بھی صوبے کی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات میٹرک نتائج میں بھی زیادہ تر ٹاپ پوزیشنز پر رہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، کیونکہ انہی لڑکیوں نے آگے جا کر ہمارے ملک اور صوبے کو تعلیم یافتہ اور کامیاب بنانا ہے۔ تعلیم ہی ہمارے صوبے کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپارک آف ہوپ سکول پشاور کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن قیصر عالم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پشاور میل اور فیمیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم طلبہ و طالبات کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کروا رہے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کے تمام مسائل حل ہو سکیں اور والدین کو طلبہ کے اخراجات برداشت کرنے سے بھی نجات ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سکولوں کی کمی کا سامنا ہے اور فوری اقدامات کی بدولت اب ہم رینٹڈ بلڈنگ سکولز کی طرف جا رہے ہیں، جس میں پی ٹی سی کے ذریعے اساتذہ فوری طور پر بھرتی کیے جائیں گے اور درس و تدریس کا عمل شروع کیا جائے گا۔ جب کہ سکولوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے بہت جلد نئے اساتذہ بھی بھرتی کیے جائیں گے جبکہ ڈراپ آؤٹ کے مسئلے کو کنٹرول کرنے اور سکولوں سے باہر طلبہ کو سکولوں میں لانے کی غرض سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سال 15 لاکھ بچوں کو داخلہ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 12 لاکھ بچے داخل ہو چکے ہیں اور تین لاکھ بچے داخلہ مہم کے فیز ٹو میں داخل کیے جائیں گے، جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے سکول کے مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا اور آئی ٹی لیب، سائنس لیبز، مارشل آرٹ کلاسز اور روبوٹکس کا جائزہ لیا اور مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔ وزیر تعلیم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس سکول میں کل 519 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جن سے کوئی فیس نہیں لی جاتی اور تمام طلبہ میرٹ پر منتخب ہوتے ہیں اور صرف غریب اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کو سٹیٹ آف آرٹ تعلیمی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ پلے گروپ سے لے کر گریڈ نویں تک کلاسز اس سکول میں موجود ہیں اور ان طلبا کو آئی ٹی،سوشل میڈیا،مارشل آرٹس، انگلش لینگویج بشمول دیگر تمام کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے سپارک آف ہوپ سکول کے اقدامات اور تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید ایسے سکولوں کی تعداد بڑھانے کی سفارش کی۔ اسکے ساتھ محکمہ تعلیم کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔