Chitral Times

سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 7اپریل،ریگولر حج سکیم کیلئے 2 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 7اپریل،ریگولر حج سکیم کیلئے 2 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک ہفتہ جبکہ ریگولر حج سکیم کیلئے 2 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی بینک ہفتے اوراتوارکوبھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق توسیع کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کو پیش نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔ سمندر پار پاکستانی اگلے ہفتے 7 اپریل تک سپانسرشپ حج سکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے۔ یہ رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالراکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی۔بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔ سپانسر شپ سکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔ خواہشمند حج درخواست گزارمزید معلومات کیلئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج درخواستوں کی وصولی میں بھی 2 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

 

وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر لیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر لیا ہے تاہم سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 7 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق توسیع کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کو پیش نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔سمندر پار پاکستانی اگلے جمعہ تک یعنی 7اپریل تک سپانسرشپ حج سکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے۔ یہ رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالراکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی۔بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔ سپانسر شپ سکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل 31 مارچ کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وکلاء بہبود و تحفظ بل 2023 کی توثیق کر دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وکلاء بہبود و تحفظ بل 2023 کی توثیق کر دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
73087

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

Posted on

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزارت مذہبی امور نے حج 2023 کیلئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سے شروع کرے گی تاہم اس سلسلے میں 14 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق زیڈ ٹی بی ایل کے علاوہ باقی 13 بینکوں میں وزارت مذہبی امور نے فارن کرنسی اکاؤنٹس کھول دئیے ہیں، وزارت مذہبی امور کا آن لائن پورٹل بھی آج سے کام شروع کردے گا جس پر سرکاری سکیم کے تحت حج درخواست گزار اپنے کوائف کا اندراج کر سکیں گے تاہم بینکوں میں رقوم اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد ہی ان کی درخواستیں حتمی تصور ہوں گی۔رواں سال مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 17 لاکھ9ہزار210 عازمین فریضہ حج اداکریں گے جس میں نصف تعداد سرکاری اور نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج اداکریں گے، سرکاری سکیم کے تحت وہ نصف درخواست گزار جو سپانسرشپ اسکیم کی سہولت سے استفادہ کریں گے، ان کا انتخاب بغیر قرعہ اندازی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاجائے گا۔سپانسر شپ سکیم کے تحت کسی بھی درخواست گزار کیلئے مقامی طور پر ڈالر جمع کرانے کی ممانعت ہو گی، وزارت مذہبی امور کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت حج کے واجبات وزارت مذہبی امور کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کیے جائیں گے جس کا عنوان“حج کلیکشن 2023MORA- ہے

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72614