Chitral Times

صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی

Posted on

صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی

دنیا میں عالمی طبی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے شعبہ صحت میں جدید تحقیق کو فروغ دینا ہو گا، حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی رحمان میڈیکل کالج انسٹیٹیوٹ حیات آباد میں عالمی کانفرنس برائے ہیلتھ ریسرچ 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، دنیا میں عالمی طبی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے شعبہ صحت میں جدید تحقیق کو فروغ دینا ہو گا،رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے بلاشبہ اس خطے میں شعبہ طب میں بہتری کیلئے تحقیق پر قابل عمل کام کیا ہے۔آر ایم آئی خیبرپختونخوا کا نامور طبی ادارہ ہے جس کی مقبولیت پورے ملک میں ہے۔انہوں نے طبی شعبہ میں تحقیق سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر آر ایم آئی کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدرحمان اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااوراس امید کااظہارکیا کہ یہ کانفرنس طبی شعبہ میں بہتری کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میں عالمی کانفرنس برائے ہیلتھ ریسرچ 2024سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے شرکاء میں چیئرمین آرایم آئی پروفیسر ڈاکٹرمحمدرحمان، سی ای او شفیق الرحمان، سی او او کرنل (ر) محمد طارق خان، پرنسپل آر سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول،چیئرمین ائی سی ایچ ار ڈاکٹر نصیر احمد اور ایسوسی ایٹ ڈین آر ایم ائی ڈاکٹر اقبال واحدشامل تھے۔تین روزہ کانفرنس میں عراق، ایران، صومالیہ، قطر سمیت دیگر ممالک کے ریسرچرز بھی شرکت کررہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے افتتاح کے موقع پر تحقیقی مقالوں سے مزئین سٹالز، سائنٹیفک کیفے، ریسرچ کارنر اور ورکشاپس کا دورہ بھی کیا اور طلباء سے گفتگو کی اور انکی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے نوجوان میڈیکل اسٹوڈنٹس کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ طبی شعبہ میں تحقیق میں اپنا نام پیدا کریں۔

 

 

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد رحمان نے اس خطے میں جدید تحقیق کو پروان چڑھانے کے لیے گراں قدر خدمات دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ برس بھی رحمان کالج آف ڈینٹسٹری نے میگا ریسرچ ایونٹس اوراسی طرز کی عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جو کہ شعبہ صحت میں تحقیق کو فروغ دینے سے متعلق رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی سنجیدہ کاوشوں کاثبوت ہے۔گورنرنے کہاکہ اس طرح کے سیمینار سے طلباء، ینگ ڈاکٹرز اپنے سینئر ڈاکٹرز کے تجربات سے مستفیدہوکرشعبہ طب میں مزید بہتر انداز سے خدمات سرانجام دے سکیں گے۔انہو ں نے کہاہمارے صوبہ کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی کم نہیں اور جدید ریسرچ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئیگا اور پروفیسر ڈاکٹرمحمدرحمان کی طرح دنیامیں اپنا نام پیدا کرسکیں گے۔

 

اس موقع پر چیئرمین رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرمحمدرحمان اور سی ای او ڈاکٹرشفیق الرحمان نے کانفرنس سے خطاب میں گورنرکا بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آئی سی ایچ آر اپنی نوعیت کی پہلی عالمی کانفرنس ہے جس میں صحت کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہورہے ہیں جس کا مقصد صحت کے شعبے میں جدید ریسرچ کوتقویت دینا اورنئے راستوں کو تلاش کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں 800 سے زیادہ محققین شرکت کررہے ہیں اوریہ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی جس میں 30 سے زیادہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔اس موقع پر چیئرمین رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمدرحمان نے گورنرخیبرپختونخوا کو کانفرنس میں شرکت کرنے پر خصوصی سوینئر پیش کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

chitraltimes governor kp distributing awards to health scientists

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87992

موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم و تحقیق سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،گورنر

موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم و تحقیق سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، حاجی غلام علی

گورنر کی گورنمنٹ وویمن کالج برائے کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد کے پہلے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،بیچلر اور کامرس ڈپلومہ کی تعلیم مکمل کرنیوالی 136 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں

گورنر حاجی غلام علی کی پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور بھی آمد

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے طلباء وطالبات کو لیس کرنا انتہائی ضروری ہے،تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین جدید ٹیکنالوجی سے گھر بیٹھے کاروبار کا آغاز کر سکتی ہیں،طالبات نے اپنی تعلیم کو محض تعلیم یافتہ سمجھے جانے تک محدود نہیں رکھنا بلکہ اپنی تعلیم کو استعمال میں لاتے ہوئے معاشرتی و ملکی ترقی میں برابر کا حصہ دار بننا ہے،تعلیم یافتہ خواتین صرف اپنے خاندان نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز دورہ ایبٹ آباد کے دوران گورنمنٹ وویمن کالج برائے کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد کے پہلے کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانووکیشن میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان،رجسٹرار، فیکلٹی اراکین،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل،اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث، طالبات اور والدین نے شرکت کی۔گورنر نے کانووکیشن میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن،بیچلر آف کامرس اور ایسوسی ایٹ ڈپلومہ آف کامرس کی تعلیم مکمل کرنیوالے 136 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ کالج وویمن برائے کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز ارم نثار نے گورنر اوردیگر مہمانوں کاخیرمقدم کیا اور گورنر کو ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

 

 

انہوں نے کہاکہ اپنے قیام کے بعد سے یہ کالج کا پہلا تاریخی کانووکیشن ہے۔انہوں نے کالج کے پہلے کانووکیشن میں شرکت اور طالبات کی حوصلہ افزائی پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالی طالبات اور بالخصوص والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایک وقت تھا کہ پرائمری سطح پر بھی لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھا جاتا،لیکن یہ بات خوش آئندہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آج خواتین کی شرح خواندگی میں نمایاں اضافہ ہواہے اور آج ہمارے صوبہ کی بچیاں پرائمری سے لیکر اعلٰی تعلیم تک لڑکوں سے تعداد میں زیادہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبات صرف تعداد میں ہی نہیں بلکہ نمایاں تعلیمی پوزیشنوں میں بھی آگے ہیں جوکہ خوش آئندہے۔ گورنرنے اس ا مید کااظہارکیاکہ فارغ التحصیل ہونیوالی طالبات اپنی تعلیم کو ضائع نہیں ہونے دیں گی اور مردوں کے شانہ بشانہ اپنے اپنے شعبوں میں عملی زندگی میں اُتر کر ملک وقوم اوراپنے خاندان کیلئے فخر کاباعث بنیں گی۔

 

 

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے لہٰذا جب تک ہم اپنی خواتین کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تب تک ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،تعلیم یافتہ خواتین بحیثیت قوم ہماری اجتماعی ترقی کے لیے ضروری ہے۔گورنرنے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستانی خواتین نے ترقی کی ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ نئی نسل نے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اقوام عالم میں پاکستان کا لوہا منوانا ہے تو مردوں اور خواتین کو ملکر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینا پڑے گا۔گورنرنے کہاکہ خواتین اسلامی اقدار، تہذیب وتمدن کیمطابق ملک کی ترقی کیلئے مردوکے شانہ بشانہ کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں گورنر حاجی غلام علی دورہ ایبٹ آباد کے فوراً بعد پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائینسز ہری پورپہنچے۔ یونیورسٹی پہنچنے پر ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ناصر، فیکلٹی اراکین نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔گورنرنے اس موقع پر پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ میں وزیراعظم نوجوان لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت63 طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ معیاری تعلیم کا ایک بہترین ادارہ ہے جو نہ صرف ایک منفرد جدید معیاری فنی تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ جغرافیائی و ماحولیاتی اعتبار سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ادارہ ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کا ایک بڑا حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ ہوتا ہے،ایسے تعلیمی اداروں پر ہمیں فخر ہے جو نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیمی مقابلے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ گورنرنے کہاکہ نوجوانوں کی عالمی چیلینجز کے مقابلہ کیلئے تعلیم و تربیت ہی کامیابی کی ضمانت ہے، یونیورسٹیوں کو چاہئے کہ وہ ایکدوسرے کی کامیابیوں و خامیوں کو سمجھیں اور جدیددور کے تقاضوں کے مطابق ریسرچ پرخصوصی توجہ دیں تاکہ ہمارے نوجوان ملک کی ترقی وخوشحالی میں بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ گورنرنے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کریں۔ یونیورسٹی کے ریکٹر نے دوسری مرتبہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے اورطلباء کی حوصلہ افزائی پرگورنرکاشکریہ ادا کیا اور صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے گورنر کے وژن کوسراہا۔#

chitraltimes governor kp giving away laptop girls college abbottabad 4 chitraltimes governor kp giving away laptop girls college abbottabad 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83464

نوجوان ڈاکٹرز جذبات پر قابو رکھیں اور غریب و دکھی انسانیت کی خدمت اپنا شعار بنائیں,حاجی غلام علی

Posted on

نوجوان ڈاکٹرز جذبات پر قابو رکھیں اور غریب و دکھی انسانیت کی خدمت اپنا شعار بنائیں, حاجی غلام علی

طبی شعبہ سے وابستہ افراد غیر معمولی لوگ ہیں، پیشہ ورانہ فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں، گورنر کا رحمان میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

صوبہ معدنی دولت سے مالا مال ہے، ماربل شعبہ کی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ صحتمند اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہماری ملکی و قومی ترقی کا ضامن ہے، ملکی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ شعبہ صحت و تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے،شعبہ صحت و تعلیم کی سہولیات معاشرے کے ہر فرد کو پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،حکومت شعبہ طب میں رحمان میڈیکل کالج سمیت تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز و ہسپتال کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز رحمان میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن 2023 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نگران صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر محمدقاسم جان، مشیر صحت ڈاکٹرریاض انور،وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ضیا ء الحق،چیئر مین آرایم آئی پرو فیسرڈاکٹر محمد رحمن، پرنسپل، فیکلٹی ممبرز، طلباء وطالبات اور والدین بھی شریک تھے۔گورنرنے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنیوالے368 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی اورنمایاں کارکردگی پر48طلباء وطالبات کو گولڈمیڈلزبھی دیے۔چیئرمین آرایم آئی نے گورنر اوردیگرمہمانوں کاخیرمقدم کیا اور گورنر کو ادارے کی کارکرگی رپورٹ پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات بالخصوص والدین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ رحمان میڈیکل کالج نے طبی شعبہ میں نہ صرف صوبہ بلکہ ملک بھر میں اپنا نام و مقام پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ طب کا شعبہ ایسا شعبہ ہے جس کو عبادت کا درجہ دیا گیا ہے، ڈاکٹر اور تمام طبی عملہ معاشرے کے غیر معمولی افراد ہیں، نوجوان ڈاکٹرز جذبات پر قابو رکھیں اور غریب و دکھی انسانیت کی خدمت اپنا شعار بنائیں۔ ڈاکٹر مریضوں کیساتھ اچھا برتاؤ اور رویہ رکھیں تو مریض کاحوصلہ بلند ہوتا ہے اور ان کی تکلیف کم ہو جاتی ہے۔نوجوانوں کو یہ نصیحت کرتا ہو کہ ہر کسی کی بات تحمل کیساتھ سنیں اور ان کو میٹھی اور نرم لہجے سے جواب دیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان طبقہ تمام شعبوں میں ترقی و کامیابی کو اپنا مشن بنائے کیونکہ آگے بڑھنے کی جستجو و جدوجہد سے ہی کامیاب زندگی ممکن ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان اپنے اپنے شعبوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا نام پیدا کریں،طلباء تعلیم کیساتھ تحقیق پر بھی توجہ دیں۔سانحہ ڈی آئی خان کے حوالے سے گورنرنے کہاکہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں بڑا واقعہ رونما ہوا جو کہ سیکیورٹی ادارے اور قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے۔ہم سب اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں گورنرسے آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر خان اتمانخیل کی قیادت میں 15 رکنی وفد نے گورنر ہاوس میں بھی ملاقات کی۔ وفد میں زونل نائب چیئرمینز مانسہرہ سے وقاص جدون اور عبدالمالک، ایبٹ آباد سے انجینئر علی حیدر،جہانگیرہ سے امجدعلی آفریدی، رسالپور سے زاہداقبال خان، مردان سے محمدارسال خان، بونیر سے خورشید علی خان پشاور سے ہمت شاہ سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار شامل تھے۔ ملاقات میں ماربل اورگرینائٹ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر کو مائننگ میٹیریل، مہمند میں زیرتعمیر روڈ، کارخانوں پر جی ایس ٹی، ویلیوایڈیشن، مائننگ میکنزم اور بجلی سمیت دیگر مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر کو بتایا کہ ملک میں ماربل اینڈگرینائٹ کی پیداوار میں خیبرپختونخوا کا 75 فیصد حصہ ہے اور صرف بونیر میں 5 ملین ٹن سالانہ پیداوار ہے۔ وفد نے صوبہ کی ماربل اینڈ گرینائٹ صنعت کو فروغ دینے کیلئے اٹلی، چین اور ترقی کے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ بلاشبہ خیبرپختونخوا معدنی شعبہ سے مالامال ہے۔ صوبہ کی ماربل انڈسٹری کی ترقی کیلئے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو فیڈریشن آف پاکستان اورچیمبر کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ماربل صنعت کو غیرملکی سرمایہ کاری کی توجہ راغب کرنے اورمقامی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ وفد کے شرکاء نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور گورنر کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

chitraltimes governor kp addressing rmi convocation 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82966

ملکی بجٹ میں سے بھاری حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے، حاجی غلام علی

Posted on

ملکی بجٹ میں سے بھاری حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے، حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

گورنر نے یونیورسٹی میں 1 ارب روپے لاگت کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، شمسی توانائی منصوبہ،اور یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا

گورنر حاجی غلام علی کی صدر انجمن تاجران ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم کی رہائش گاہ بھی آمد، والہانہ استقبال، ایبٹ آباد، ہری پور کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گذشتہ روز ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 1 ارب روپے کے مالی تعاون سے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا. گورنر نے یونیورسٹی میں پہلے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک، ریجنل سنٹر انسداد انتہاپسندی کا بھی افتتاح کیا. انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے اسکالرشپس بھی تقسیم کیں۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر مجدد الرحمان، فیکلٹی اراکین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے سمیت طلباء وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی. ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجددالرحمن نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی. وائس چانسلر نے کہا کہ گورنر کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کا بجٹ خسارے سے سرپلس کردیا گیا اور یونیورسٹی کی بہتری کیلئے دیگر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں. انہوں یونیورسٹی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے پر گورنر کا شکریہ بھی ادا کیا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے،صوبہ کی یونیورسٹیوں کو شعبہ تحقیق میں ترقی کر کر نام کمانا ہو گا، دنیا کی یونیورسٹیاں ریسرچ کمرشلائزڈ کر کے اربوں روپے کما رہی ہیں. صوبہ کی یونیورسٹیوں کو شعبہ تحقیق میں ترقی کر کر نام کمانا ہو گا.انہوں نے کہا کہ ملکی بجٹ میں سے بھاری حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے تاکہ جدید اور معیاری اعلی تعلیم تحقیق کو فروغ دیا جاسکے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا خسارے میں ہونا افسوسناک ہے، تمام یونیورسٹیوں کوخسارے سے نکل کر سرپلس بجٹ تیار کرنیکی ہدایت کی ہے. انہوں نے کہا کہ گورنر سیکرٹریٹ کیجانب سے یونیورسٹیوں سے مشاورت کے بعد بجٹ تیاری سے متعلق گائیڈ لائین دی گئی ہیں اور گورنر سیکرٹریٹ نے پہلی دفعہ یونیورسٹیوں کے مالی و بجٹ معاملات سے متعلق جامع جائزہ رپورٹ تیار کر کے یونیورسٹیوں کو بجھوائی ہے. گورنر نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کو سیٹریس کرینک پر کامیاب ریسرچ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نئی تحقیقات یونیورسٹیوں کی مالی آمدن کے ساتھ بہترین شہرت کا بھی باعث ہوں گی. گورنر نے دورہ ایبٹ آبد یونیورسٹی کے دوران یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا.
بعدازاں گورنر حاجی غلام علی ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے دور لہ کے دوران معروف صنعتکار و تاجر، صدر انجمن تاجران ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم کی رہائش گاہ اعظم آباد بھی گئے جہاں پر گورنر کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیاگیا تھا. رہائش گاہ پہنچنے پر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس کے صدور، دیگر عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں. اس موقع پر عبداللہ اعظم خان، حاجی منظور الہی، ملک سلیم اعوان، عمیر خالد سمیت بزنس کمیونٹی کے دیگر نمائندے موجود تھے.
تاجر برادری نے گورنر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کے حل کیلئے گورنر نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا. تاجر برادری نے گورنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر موقع پر بلا تفریق تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آج گورنر کی حیثیت سے بھی تاجر برادری کا شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پورے ملک کی تاجر برادری آپ پر فخر کرتی ہے. گورنر نے کہاکہ ملکی معیشت میں تاجربرادری کا کردار انتہائی اہم ہے، ملک کی موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مجھے اپنا وکیل سمجھے. گورنر نے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر خورشید اعظم اور بزنس کمیونٹی کے دیگر نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا.

29 10 2023 Photo Governor KP HHHHHHHHH scaled

chitraltimes governor kp haji ghulam ali addressing abbatabad university

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80948

ملکی پائیدار معاشی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہوکر آگے بڑھناہوگا، حاجی غلام علی

ملکی پائیدار معاشی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہوکر آگے بڑھناہوگا، حاجی غلام علی
گورنر سے ہزارہ ڈویژن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرخورشید اعظم خان جدون کی سربراہی میں ہزارہ ڈویژن سے تاجربرادری کے30 رکنی نمائندہ وفد کی گورنرہاوس میں ملاقات

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ پاکستان کو دنیا کی مضبوط معیشت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں، بلاشبہ بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتی ہے تاہم موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی،کاروباری طبقہ کوبھی اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ اس وقت ملک کی پائیدارمعاشی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متفق ہوکر اتحاد سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کاروباری طبقہ کو تمام ترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاور میں ہزارہ ڈویژن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدراورسابق رکن صوبائی اسمبلی خورشید اعظم خان جدون کی سربراہی میں ہزارہ ڈویژن سے تاجربرادری کے30 رکنی نمائندہ وفد سے گورنرہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں، سردار شاہ نواز صدر آل ٹریڈرزایبٹ آباد، راجہ حنیف صدر آل ٹریڈرز تحصیل خانپور،منیرخان جدون، محمدطارق تنولی تحصیل ممبر، بٹگرام سے دلدار محمد،تحصیل در بند سے روزی جان،محمدیوسف، حویلیاں سے انجمن تاجران کے صدر افتخارعلی فضل، جنرل سیکرٹری ملک صفدر، محمدزاہد، سجادخان جدون، محمدحنیف اعوان، انجمن تاجران تھاکوٹ سے محمدفلک، سردار ناصرمحمود، ملک عمران اعوان، سید عابدحسین شاہ، ملک صفدر، محمدعامرسمیت حویلیاں، ہری پور، ایبٹ آباد، بٹگرام، بالاکوٹ، مانسہرہ، دربند،ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں سے تاجربرادری کے نمائندے شامل تھے۔ وفد نے گورنر کوہزارہ ڈویژن کی تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ خورشید اعظم خان جدون نے گورنر کو بتایاکہ ہزارہ ڈویژن میں سیاحتی مقامات باالخصوص پوناآبشار اورامبریلا آبشار پر سیاحوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ زمین کے انتقالات کے فیس میں کمی اور بالخصوص خانہ کاشت کے انتقالات بحال کئے جائیں تاکہ عام لوگوں کو فائدہ ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ ہزارہ ڈویژن کے اندر آل پاکستان تاجرکنونشن کے انعقادکے خواہاں ہیں جس کے لئے تعاون کی درخواست کی۔گورنرنے اس موقع پر تاجربرادری کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے یقین دلایا اور کہاکہ وہ تاجرکنونشن کیلئے تاریخ تجویز کریں، کنونشن کے انعقاد میں بھرپورتعاون کیاجائیگا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ہمیشہ تاجربرادری کے مسائل کے خاتمے کیلئے اپناکردار ادا کیا ہے۔ عوام اورتاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں۔ اللہ تعالی پر بھروسہ ہے جس کام کا بھی ارادہ کیا ہے اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ تاجربرادری کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ فیڈریشن کیلئے اسلام آباد میں زمین، سارک چیمبرکیلئے 50 کروڑ روپے جبکہ تاجربرادری کیلئے صوبے میں ریجنل آفس کے قیام کیلئے 6 کنال زمین کاحصول ممکن بنایا اور اب 10 کروڑ روپے سے اس پر تعمیراتی کام بھی شروع ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مشکل دور سے گزررہاہے۔ ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف متحد ہوکراس کاخاتمہ کرناہوگا۔ ریاستی اداروں کو خلاف سازش کرنا ملک کوکمزور کرناہے۔ ہم سب کو متحد ہوکرپاکستان کا دفاع کرناہوگا۔ ریاست کوکمزورکرنے اور انتشار پھیلانے کی سوچ رکھنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، نوجوانوں میں شائستگی، اقدار اور روایات کا فقدان دیکھ کرافسوس ہوتاہے،بالخصوص نوجوانوں کو متحد ہوکرملک میں منفی سوچ کی بیخ کنی کرنی ہوگی اورشائستگی، روایات اوراقدار کوفروغ دیناہوگا۔آخرمیں وفد میں شامل ہزارہ ڈویژن کے حویلیاں،ایبٹ آباد،بٹگرام اوردیگر تحصیلوں سے تاجرتنظیموں کے سربراہان نے گورنر کو الگ الگ تحائف پیش کئے جبکہ گورنرنے بھی ہزارہ ڈویژن کی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدراورسابق رکن صوبائی اسمبلی خورشید اعظم خان جدون کو گورنرہاؤس کاسوینئرپیش کیا۔

 

علاوہ ازیں گورنر سے لکی مروت سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ظفراللہ خان کی سربراہی میں 10 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں انجینئر احسان اللہ خان،صدر تحریک حقوق لکی مروت محمد برہان خان،سابق وائس چانسلر بہادر خان، پروفیسر اکرام اللہ خان،پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور انجینئر انعام اللہ شامل تھے۔ملاقات میں لکی مروت یونیورسٹی سمیت ضلع میں تعلیمی اور طبی سہولیات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء گورنر سے سابق معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ملک مہرالہی کی قیادت میں بھی نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے گورنر کو تاجربرادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیاجس پر گورنر نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں بھی ایک نمائندہ وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں صدیق الرحمن پراچہ کی قیادت میں بھی نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر سے ملاقات کی اور مختلف عوامی مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا جس پر گورنرنے مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79321

صوبہ میں غریب و بے آسرا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور جہالت کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی اسکولز حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں، حاجی غلام علی

صوبہ میں غریب و بے آسرا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور جہالت کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی اسکولز حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں، حاجی غلام علی

گورنر کی ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کی گریجویشن تقریب 2023 میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت، کمیونٹی اسکولز کے بچوں، اساتذہ میں اسناد و نقد انعامات تقسیم کئے

مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ کا بھی تقریب سے خطاب، نان فارمل ایجوکیشن میں فاؤنڈیشن کے کردار و خدمات کو سراہا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی اسکولز جہالت کے خاتمہ کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں دشوار گزار راستوں سے گزر کر تعلیم سے محروم غریب، نادار، بے آسرا بچوں کو انکے علاقوں میں ہی تعلیم فراہم کرنیوالے ای ایس ای ایف اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چیف سیکرٹری و صوبائی حکومت کو ہدایت کرتا ہوں کہ صوبائی بجٹ میں ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کیلئے خاطر خواہ بجٹ مختص کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی ایم سائینسز حیات آباد میں منعقدہ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کی گریجویشن تقریب 2023 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں گورنر حاجی غلام علی، وزیر اعلٰی کے مشیر برائے تعلیم رحمت سلام خٹک، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری محکمہ تعلیم معتصم بااللہ نے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کمیونٹی سکولوں کے صوبہ بھر میں پانچویں جماعت میں اعلی و نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کومیڈلز، توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیئے ۔اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے ذیلی پروگرام پوھہ (POHA) اور ور چویل سائنس لیب کا افتتاح بھی کیا گیا یہ ای لیب ایک جدیدترین سافٹ ویئر ہے جو طلبہ کو گھر بیٹھے سائنسی تجربات کو سمجھنے کے لئے ایک ہمہ جہت حل فراہم کرے گی۔اس موقع پر گورنر نے تعلیم سب کیلئے کے ویژن پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کرنے پر فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنیوالے وقت میں تعلیم کے بغیر گزارا بالکل ممکن نہیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں،

 

گورنر نے کہا کہ غریب و بے آسرا بچوں کو آگے بڑھانے کے مواقع و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے بغیر معاشرے میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ مختلف یونیورسٹیوں کے کانووکیشن میں شرکت کے دوران معذور طالبعلموں کو اعلی تعلیم کی ڈگریاں حوالے کرنے کے موقع پر انکے جذبہ تعلیم کو دیکھ کر معذور طالبعلموں کی مکمل فیسیں معاف کرنیکے احکامات جاری کئے تھے اور میڈیکل کالجز، یونیورسٹیوں میں معذور طالبعلموں کو اب بالکل مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ایک تعلیم یافتہ باوقار قوم بننا ہے اور بہت جلد دنیا کے 100 فیصد تعلیمی شرح رکھنے والے ممالک کے فہرست میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تقریب میں نگران وزیراعلیٰ کے مشیربرائے ابتدائی وثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ نے بھی خطاب کیا اور صوبہ میں فروغ تعلیم کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا، انہوں نے اپنے اپنے خطاب میں بتایا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں نان فارمل نظام کے تحت ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کاوشوں میں ہر ممکن کوشش کریگی تاکہ صوبے میں تعلیم سے محروم لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ نان فارمل طریقہ تعلیم ایک موثر اور کم لاگتی پروگرام ہے اور وسائل کی کمی اور درپیش چیلنج کو مد نظر رکھ کر تعلیم تک رسائی صرف نان فارمل نظام سے ہی ممکن ہے، تقریب سے ای ایس ای ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ظریف المعانی نے بھی خطاب کیا اور گورنر، مشیر تعلیم،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن کا فاونڈیشن کے کمیونٹی اسکولز کی سرپرستی کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ فاونڈیشن کے کمیونٹی اسکولز سے پسماندہ اضلاع کے بچے آج ملک بھر کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان بچوں اور انکے اساتذہ کی کامیاب تعلیمی سفر کی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئیں، تقریب میں سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی، ڈائریکٹر آئی ایم سائینسز عثمان غنی، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اقبال، چئیرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کے علاوہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ کے تمام اضلاع کے کمیونٹی اسکولز کے بچوں، اساتذہ اور والدین شریک تھے-#

 

chitraltimes governor kp haji ghulam ali addresing elementary edu foundation graduation program 2 chitraltimes governor kp haji ghulam ali addresing elementary edu foundation graduation program 3

دریں اثنا گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جنوبی اضلاع لکی مروت, بنوں، کرک میں آندھی اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا ظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. گذشتہ روز طوفانی بارشوں اور آندھی کے فوراً بعد گورنر نے چیف سیکرٹری سے ٹیلی فون رابطہ کر کے آندھی, طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت کی تھی، انہوں نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کو بھی فوری طور پر امدادی ٹیمیں لکی مروت اور بنوں بجھوانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی تھی، گورنر نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ قدرتی آفات میں پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی امداد میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، گورنر نے کہا کہ بارشوں، آندھی طوفان سے جانبحق افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں. انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75545

یونیسف، ترقیاتی شراکتی ادارے صوبہ میں ہسپتالوں، اسکولوں، کالجز اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں تعاون کریں، حاجی غلام علی

Posted on

یونیسف، ترقیاتی شراکتی ادارے صوبہ میں ہسپتالوں، اسکولوں، کالجز اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں تعاون کریں، حاجی غلام علی

گورنر کا دورہ ایبٹ آباد، مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد میں جدید نوعیت کے فرنیچر پر مبنی لیوکس ہوم انٹریئر شو روم کا افتتاح، معروف تاجر فیصل حبیب اور ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام کی تاجر برادری نے پر تپاک استقبال کیا

گورنر کی ایبٹ آباد پریس کلب بھی آمد، صدر راجہ ہارون سمیت صحافتی برادری نے گورنر کو استقبالیہ پیش کیا، گورنر کی صحافیوں کو فرنیچر و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے مالی معاونت کا اعلان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبہ میں معاشی استحکام اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کاروبار کے مواقع بڑھانا موجود وقت کی اشد ضرورت ہے، صوبہ میں ترقیاتی شراکت دار ممالک کو سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں کے افراد بھی کاروبار میں رحجان رکھتے ہیں جس کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے صوبہ میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ایبٹ آباد کے دوران معروف کاروباری شخصیت فیصل حبیب کے مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد پر جدید نوعیت کے فرنیچر پر مبنی لیوکس ہوم انٹریئر شو روم کے افتتاح کے بعد تاجر برادری اور عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معروف صنعتکار سید صفدر زمان، سابق ایم پی اے بابر نواز خان، فیاض تنولی، حاجی طارق سلطان، قیصر خان داودزئی، منیر شنواری، صفدر زمان شاہ سمیت بزنس کمیونٹی، چیمبر صدور اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔لوکس فرنیچر مالکان اور تاجر برادری کیجانب سے گورنر کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،

 

اس موقع پر گورنر نے جدید نوعیت کے تیار کردہ ترکش ڈیزائن، مقامی و بین الاقوامی ڈیزائن کے مطابق تیار کئے گئے فرنیچر و دیگر انٹریئر سامان کا معائنہ کیا اور اپنی نوعیت کے بہترین ہوم ڈیکور شو روم کے قیام کو مقامی آبادی کیلئے بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے روزگار فراہمی کا ذریعہ بھی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنے لکڑی پر گلوکاری کو باہر کے ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ لوکل پروڈکٹ کی باہر کی مارکیٹ میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ بزنس کمیونٹی کو جہاں میرے تعاون کی ضرورت ہو میرے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے تمام شہروں میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء بھی میسر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کو کاروبار کے حوالے سے بہت آگے لے کر جائیں گے، یہاں کیلوگ محنت کش اور ہنر مند ہیں جن کی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے انکے لئے کاروبار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں گے، علاوہ ازیں گورنر نے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں یونیسف کے تعاون سے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اور یونیسف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیسف سمیت دیگر شراکتی ترقیاتی ادارے صوبہ میں ہسپتالوں، اسکولوں، کالجز اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں اپنا تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے بعد آکسیجن پلانٹ کی اہمیت کا پوری دنیا کو پتہ چلا اور اس ضمن میں یونیسف کا ترقی پذیر ملک پاکستان میں 5 آکسیجن پلانٹ قائم کرنیکا اقدام قابل تحسین ہے،

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit abbottabad oxegen generation plant
علاوہ ازیں گورنر نے ایبٹ آباد پریس کلب کا بھی دورہ کیا، ایبٹ آباد پریس کلب پہنچنے پر صدر راجہ محمد ہارون سمیت مقامی صحافیوں اور پریس کلب کے عہدیداروں نے گورنر کا استقبال کیا اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پریس کلب تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا،ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر نے صحافیوں کوصحافتی امور کی انجام دہی میں درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا جس پر گورنر نے صحافتی برادری کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی یقین دہانی کرائی اور پریس کلب کو فرنیچر سمیت دیگر ضروری اشیاء کیلئے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پرگورنر نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے قلم اور کیمرہ کی طاقت سے عوام کو انکے بنیادی حقوق سے متعلق آگاہ رکھیں اور حکومت پر مثبت تنقید سے مسائل کی نشاندہی کریں، ملکی ترقی و خوشحالی میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے کیونکہ میڈیا ریاستی تشخص برقرار رکھنے، عوام کی درست رہنمائی کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیدا کرنے کے حوالے سے انتہائی مددگار ہے۔ گورنر کے ایبٹ آباد دورہ کے دوران ہزارہ موٹر وے پر ہری پور انٹر چینج اور شاہ مقصود انٹر چینج پہنچنے پر تاجر برادری، سیاسی قیادت اور عوام علاقہ کیجانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنانے گئے۔

Governor KP visit abbottabad

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
75466

مسائل و مشکلات سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اجتماعی بہتری کیلئے اجتماعی سوچ و کردار کی اشد ضرورت ہے،گورنر

مسائل و مشکلات سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اجتماعی بہتری کیلئے اجتماعی سوچ و کردار کی اشد ضرورت ہے، حاجی غلام علی

گورنر سے فیڈریشن اف پاکستان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابقہ صدور کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات، ملکی معاشی صورتحال، صنعت و انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

گورنر حاجی غلام علی کا اندرون پشاور شہر تاریخی ریتی بازار کا بھی اچانک دورہ،عام شہریوں، دکانداروں کے ساتھ گھل مل گئے

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم اور پرامن بنانے کیلئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا بخوبی کردار ادا کرنا ہو گا، مسائل و مشکلات سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ان مسائل و مشکلات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدور سلطان چاولہ،میاں ناصر حیات مگو، زکریا عثمان سے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کے دوران کی، ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور نے گورنر کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ملکی صنعت و روزگار کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں گورنر سے شمالی وزیرستان سے 30 رکنی وفد نے بھی گورنر ہاوس میں ملاقات کی.

 

وفد میں سابق ایم این اے و میئر میرانشاہ مولانا نیک زمان، شاہ زیب، تاجر صدر انور حسین اور چیرمین ثناء اللہ سمیت دیگر شامل تھے. وفد نے گورنر کو علاقائی مسائل، میرانشاء بازار کی مسماری کا منظور شدہ رقم کا مطالبہ اور عوام کو درپیش مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پر انہوں نے وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہےوفاقی اور صوبائی حکومت، مذکورہ اضلاع کی مجموعی ترقی اور قیام امن کیلئے بھرپرو کوشیش کرہی ہیں، مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں کو اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل، سیاحت، ثقافت،مہمان نوازی سے متعلق نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں بہترین امیج پیدا کرنے کیلئے زیادہ کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے۔

 

بعد ازاں گورنر نے اندرون شہر تاریخی ریتی بازار پشاور کا اچانک دورہ بھی کیا.گورنر کو اچانک بغیر پروٹوکول اپنے درمیان دیکھ کر شہریوں اور تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر گورنر فردا فردا دکانداروں سے ملاقات بھی کی اور شہریوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے. گورنر نے ریتی بازار دورہ کے دوران سابق چیئرمین حاجی ملک غلام حبیب کی بیٹی کی وفات پر ان سے تعزیت بھی کی، مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. علاوہ ازیں انہوں نے پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو محمد ایوب خان کی اہلیہ، ہارون ایوب اور عاصم ایوب کی والدہ کی وفات پر بھی لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73936

حاجی غلام علی جیسے درویش صفت اور صلاحیتوں کے مالک شخصیت کو گورنر شپ کے لئے انتخاب قائدجمعیت کی دور اندیشی اور وژن کا ثبوت ہے، جمعیت علمائے اسلام چترال 

حاجی غلام علی جیسے درویش صفت اور صلاحیتوں کے مالک شخصیت کو گورنر شپ کے لئے انتخاب قائدجمعیت کی دور اندیشی اور وژن کا ثبوت ہے، جمعیت علمائے اسلام چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے اپر اور لویر چترال کے اضلاع کا مشترکہ اجلاس ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ دنوں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے خصوصی ملاقات میں پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر پیش رفت کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ جے یو آئی کے ٹاؤن تھری کے جنرل سیکرٹری، آل پارٹیز اسٹیئرنگ پارٹی کے سابق سیکرٹری اور جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما فضل الرحمن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حاجی غلام علی جیسے درویش صفت اور صلاحیتوں کا مالک شخصیت کو گورنر شپ کے لئے انتخاب قائدجمعیت کی دور اندیشی اور وژن کا بین ثبوت ہے۔ اجلاس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، مو لانا عبدالرحمن، حافظ انعام میمن، شیخ الحدیث والقرآن مولانا فتح الباری، قاضی نسیم، پشاور میں رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری وقار اخونزادہ اور دوسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال کی ترقیاتی کاموں میں گورنر کی اظہار دلچسپی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر چترال کے حالات کے تناظر میں تفصیلی غور وحوض ہوئی اور آئندہ کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے پر مشاور ت ہوئی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70643

حاجی غلام علی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

Posted on

حاجی غلام علی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے نوتعینات گورنرحاجی غلام علی نے بدھ کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جناب جسٹس قیصر رشیدخان نے حاجی غلام علی سے بطور گورنرخیبرپختونخوا اُن کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں امیرجمعیت علماء اسلام (ف)مولانافضل الرحمان، وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود، سینیٹر مولاناعطاء الرحمان،سابق وزیراعلی اکرم خان درانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمدبلور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، میئر پشاور حاجی زبیرعلی،اراکین پارلیمنٹ اورصوبے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68328