Chitral Times

ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کا مکان ہے،محکمہ موسمیات

Posted on

ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کا مکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )ملک کے بالائی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کا مکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی ایم اے) کی جانب سے اتوار کو جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دو اپریل 2023 کو مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پیر اور منگل (3 اور 4 اپریل) کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور جبکہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع گلیات، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تین اور چار اپریل کے دوران پنجاب میں مری، راولپنڈی، اٹک، چکول، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور ساہیوال کے اضلاع کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی/طوفان سے کمزور بنیادی ڈھانچہ، فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمیاتی ماحول کے پیش نظر آبپاشی کریں۔ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں تیز بارش سے تغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹیز، گلگت بلتستان، ایس ڈی ایم اے، اسلام آباد انتظامیہ، این ایچ اے، موٹر ویز پولیس، ایف ڈبلیو اور، ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں اور اداروں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73145