تجار یونین چترال کے الیکشن میں چارویلو نور احمد خان صدر منتخب ہوگئے
تجار یونین چترال کے الیکشن میں چارویلو نور احمد خان صدر منتخب ہوگئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین چترال کے الیکشن میں چارویلو نور احمد خان 1477ووٹ کے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ اس کا قریب ترین حریف کفایت اللہ 1162 ووٹ حاصل کی۔ انجینئر فتح اللہ 872 ووٹ حاصل کر سکے۔ الیکشن تجار یونین کے عبوری کابینہ نے چترال پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی معاونت سے منعقد کی۔ پولنگ کا عمل 16 موبائل ٹیموں کے ذریعے ہوئی جو پولنگ بکس لے کر تمام دکانوں میں گئے۔ عبوری صدر شیخ فضل واحد نے کامیاب الیکشن منعقد کرنے میں معاونت پر چترال پریس کلب، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور عبوری کابینہ کے ارکان امجد حسین ، سیف الاحمد سیفی ، فیض احمد، ہارون الرشید ، نزیر نزارو، شیخ فرقلیط واحد، طاہر زمان میر صوات اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان سمیت سابق صدر بشیر احمد خان اور سینئر نائب صدر اظہر اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے ۔