Chitral Times

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی موبائل رجسٹریشن سروس ممکنہ طور پر نومبر تک فعال ہو جائے گی

Posted on

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی موبائل رجسٹریشن سروس ممکنہ طور پر نومبر تک فعال ہو جائے گی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد نے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خواہشمند مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ طور پر موبائل رجسٹریشن سروس نومبر تک فعال ہو جائے گی تاکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔سیکرٹری کے مطابق موبائل رجسٹریشن مراکز سے دور دراز علاقوں میں مقیم مستحق خواتین کو موبائل گاڑیوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولیات میسر آئیں گی،نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری کے موبائل رجسٹریشن مراکز کے لیے کل 25 موبائل وینز شامل کی جا رہی ہیں جو ان لوگوں کو سہولت فراہم کریں گی جو رجسٹریشن کی سہولت تک رسائی سے قاصر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں 19، سندھ میں پانچ اور اسلام آباد میں ایک موبائل رجسٹریشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ اگست میں شروع ہونے والی موبائل وینز کے فعال ہونے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور خواجہ سراؤں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور وہ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد دے گی، ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہیکہ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی نگرانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور صحت اور تعلیم کے خاتمے کے شعبوں میں متعدد چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اتوار کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خلائی شعبہ قومی معیشت کو سہارا دینے، سرمایہ کاری کے لیے ملک کی کشش بڑھانے اور اس شعبے میں عالمی مہارتوں اور اختراعات کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا نمایاں مقام پیدا کرے گا۔وفاقی وزیر نے پاکستان کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا اور خلائی تحقیق میں نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے بروقت اور قابل بھروسہ معلومات کی فراہمی سے بہتر فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جن میں خلائی ٹیکنالوجی نے منصوبوں کی لاگت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی مضبوط ترقی اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی نے قوموں کے لیے مواقع اور چیلنجز دونوں پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی ایک اچھا رجحان ہے جو معاشی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسپیس میں نئے معمول کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی مضبوط ترقی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی عالمی سطح پر اقوام کے لیے مواقع اور چیلنجز دونوں پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ٹیکنالوجی زونز قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی سیکٹر کے منصوبے مالی تعاون کی معیشت، فری لانس اکانومی، ڈیجیٹل مارکیٹس، شیئرنگ اکانومی، ڈیجیٹل کنٹینٹ اکانومی، اور انفارمیشن اینڈ ڈیٹا اکانومی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80982

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار فی کس کل سے ملیں گے، حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا۔ شازیہ مری 

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار فی کس کل سے ملیں گے، حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار روپے کی رقم کل سے ملنا شروع ہوگی۔ چیئر پرسن بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بے نظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9 ہزار روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مستحقین 9 ہزار روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے، جن بچوں کی حاضری 70 فیصد سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں اور کسی بھی شکایت کیلئے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔

حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9000 روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ مستحقین 9000 روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے۔شازیہ مری نے یہ بھی کہا ہے کہ جن بچوں کی حاضری %70 سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں، کسی بھی شکایت کے لیے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75810

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ڈائنامک سروے کا افتتاح

Posted on

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ڈائنامک سروے کا افتتاح

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیرِ مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ڈائنامک سروے کا افتتاح کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈائنامک سروے کے لیے کشمیر، جی بی سمیت ملک بھر میں دفاتر موجود ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی میں 8.9 ملین افراد رجسٹرڈ ہیں، مستحقین کو ماہانہ 7 ہزار روپے دیے جاتے ہیں اور اب اس پروگرام میں ٹرانس جینڈرز کو بھی شامل کر رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی بی آئی ایس پی کے تحت سبسڈی دی جا رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست چیئرمین نیب کی تعیناتی پر واویلہ کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر اور وزیرِ اعظم کی مشاورت سے چیئرمین نیب کی تعیناتی ہوئی۔

 

اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایسے مسیج دے رہے کہ جیسے وہ اسمبلی میں آ گئے ہیں، جب ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ہوا تو پی ٹی آئی عدالتوں میں چلی گئی، ہم نہیں پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف سے ملنا اور پرانے کا کورٹ مارشل کروانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملزم کے لیے عدالت پانچ پانچ دن انتظار نہ کرے، مطالبہ ہے کہ شہید بھٹو، بینظیر بھٹو کا کیس سن کر تاریخ کو درست کیا جائے۔اْنہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابق چیف جسٹس نے ڈیم فنڈز کے نام پر بہت کچھ کیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی ڈیم فنڈز کا نہیں بتایا جا رہا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ وقت پر انتخابات چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، انتخابات کی تاریخ صدر نہیں الیکشن کمیشن دے گا، ہم الیکشن کمیشن کی تاریخ کو مانیں گے، صدر کی تاریخ کو نہیں، صدر کی کوشش ہے کہ وہ عمران خان کو وزیرِ اعظم کی کرسی پر بٹھا دیں۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی اتحادی ہونے کے ناتے ہر حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتی ہے، بدقسمتی سے عدالتیں سیاست زدہ ہو چکی ہیں اور پی ٹی آئی نے سیاست کو تعفن زدہ کر دیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72188

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے مستحق افراد کی شمولیت یقینی بنائیں، وزیراعظم

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے مستحق افراد کی شمولیت یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہیکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے مستحق افراد کی شمولیت یقینی بنائی جائے، اس کے لئے طریقہ کاروضع کرنا خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ عطاء مری سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے بلوچستان دورے کے دوران مستحق افراد کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے وظائف و والدین کو امداد کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر انکم سپوٹ پروگرم میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، ان کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

 

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق صدر آصف علی زرداری، وفاقی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمینٹ سول و فوجی حکام، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے قائدین، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔کابینہ میں بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو30 وفاقی وزرا اور تین وزرا مملکت نے حلف اٹھایا تھا، دوسرے مرحلے میں 22 اپریل کو وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور کابینہ میں تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کو شامل کیا گیا تھا۔ کابینہ میں پہلے ہی تین مشیروں کو بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60739