Chitral Times

بٹگرام؛  چیرلیفٹ میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ریسکیو اپریشن میں حصہ لینے والے تمام افراد کا کردار قابل تحسین ہے۔ نگران وزیراعلیِ 

بٹگرام؛  چیرلیفٹ میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ریسکیو اپریشن میں حصہ لینے والے تمام افراد کا کردار قابل تحسین ہے۔ نگران وزیراعلیِ

بٹگرام( چترال ٹایمزرپورٹ )خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے لفٹ دو پہاڑوں کے بیچ صبح 6 بجے سے پھنسی ہوئی تھی جس میں اسکول جانیوالے 6 بچے اور 2 اساتذہ پھنس گئےتھے۔ان 8 افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں ایس ایس جی کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ہیلی کاپٹر، ریسکیو ۱۱۲۲ اور مقامی افراد شامل تھے،جوتقریبا سترہ گھنٹے بعد تمام پھنسے ہویے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا، جن میں ایک طالب علم کو آرمی ہیلی کاپٹرباقی کو رسی کی مدد سے نیچے لایا گیا۔ اس سے قبل علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے آپریشن کافی مشکل ہوگیا تھا، ۔جی او سی ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی نگرانی  کررہے تھے۔ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جارہی تھی،جبکہ ہیلی کاپٹر کے چیرلفٹ کے قریب جانے سے تیز ہوا میں مذید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ رات کی تاریکی میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے بھی مختلف آپشن زیرغور تھے۔تاہم ہیلی کاپٹرریسکیو کا عمل اندھیرے ہونے پر روک دیا گیا۔ چیئر لفٹ کی تین رسیاں تھے جن میں سے دو رسیاں ٹوٹ چکی تھِی۔ مقامی افراد لفٹ کو ایک پہاڑ سے دوسری طرف جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر سے یہ جگہ چار گھنٹے دور ہے اور پہاڑی علاقے کی سڑک بھی بہت خراب ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیل الائی اور ضلعی ہیڈکوارٹر سے دو ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ  گئی تھی ۔پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعے سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاقہ پاشتو میں 8 افراد کے چیئرلفٹ میں پھنسنے کا واقعہ صبح 8:30 بجے پیش آیا، چیئرلفٹ پہاڑوں کے بیچ برساتی نالہ جہانگیری خوڑ پر نصب ہے۔چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں ابرار، عرفان، گل فراز، اسامہ، رضوان اللہ، عطااللہ، نیاز محمد اور شیرنواز شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چیئرلفٹ تقریباً 2 ہزار میٹر کی بلندی پر لگی ہے۔لفٹ میں پھنسے ہوئے گلفراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھ گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، یہاں ارد گرد تیز ہوائیں چل رہی ہیں، ہمارے ساتھ 7 طالب علم ہیں ان کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لڑکے کو دل کا مسئلہ تھا، وہ تین گھنٹے سے بیہوش پڑا ہے، انسانی ہمدردی دکھائیں، ہمیں بحفاظت یہاں سے نکالیں۔گلفراز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں،موبائل فون کی بیٹری ختم ہو رہی ہے۔اسکول ٹیچر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ڈیڑھ سو بچے اس طرح لفٹ کے ذریعے اسکول آتے ہیں۔اس علاقے میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے کیلئے یہ ڈولی لگی ہے۔ ڈی آئی جی بٹگرام طاہر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہم نے چیئرلفٹ ماہرکو بھی بھیجا ہے، لفٹ بہت اونچائی پر ہے، نیچے کھائی ہے اور نیٹ لگانا مشکل ہے۔نگراں وزیراعلی کے مطابق چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈویڑنل، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں، چیف سیکریٹری ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔اخری اطلاع تک دو طالب علموں کو چیرلفٹ سے ریسکیو کرلیا گیا ، رات اور اندھیرا ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کا عمل روک دیا گیا ہے تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریکسیو کا عمل جاری رکھے ہویے تھے۔
اخری اطلاع کے مطابق بٹگرام آلائی چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران تمام 8 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

 

دریں اثنا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹگرام چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئےاللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا اور چئیر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے جس پر میں بحفاظت ریسکیو کئے جانے والے تمام افراد کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر پاک فوج اور ریسکیو اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ
پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں. وزیر اعلی نے اس سلسلے میں مقامی کمیونٹی اور انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی سربراہی میں انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حکومت کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں آٹھ قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔

https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/996960631449603

chitraltimes batgram chairleft students rescue operation completed batgram chairlift students rescue all batgram chairlift students rescue

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78154