برفانی تودے کے زد میں اکر لاپتہ چاروںافرادکی لاشیںنکال کرآبائی علاقوںکو روانہ کردی گئیں
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دروش ٹاؤن سے متصل شیشی کوہ وادی میں برفانی تودے کی زد میں آکر چار افراد جان بحق ہوگئے جوکہ بلندی پر واقع گورین گول میں اپنے مال مویشی واپس لانے کے لئے جار ہے تھے ۔ جان بحق ہونے والوں میں دو افراد مومن خان اور امیر زادہ خان پسران خائستہ خان کا تعلق شیشی کوہ سے تھا جبکہ سعد ملوک ولد بہادر خان اور عثمان خان ولد گل محمد کا تعلق کاوتی ارند وسے بتایا جاتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بارش کے نتیجے میں شیشی کوہ کے جنگل میں برفباری ہوئی تھی اور موسم کے پھر گرم ہونے پر تودے کی شکل کی اختیار کرلی اور معمول کے مطابق چرواہوں کا قافلہ اپنے بکریوں کے لئے اوپر جاتے اس کی زد میں آگئے جن میں کئی نے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ واقعہ ہفتے کے دن نماز معرب سے پہلے پیش آیا تھا مگر رات کی تاریکی کی وجہ سے امدادی کام شروع نہ کئے جاسکے جبکہ اتوار کے روز چترال پولیس کے جوان موقع پر پہنچ کر سرچ اپریشن شروع کردی جبکہ بعد میں ریسکیو 1122کی ٹیم بھی پہنچ گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نماز عصر تک تین لاشیں برامد کی گئیں جبکہ امیر زادہ کی لاش ابھی تک تودے سے نہ نکالا جاسکا جس کی تلاش کا کام جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ حادثے کا مقام بہت ہی دور جنگل میں واقع ہونے کی وجہ سے رسائی میں مشکل پیش آرہی تھی جس میں چھ گھنٹے پیدل چلنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ برامد شدہ لاشیں دروش منتقل کئے جارہے ہیں جس میں چھ سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
اخری اطلاع کے مطابق چاروںلاشوںکو برفانی تودے سے نکال کرآبائی علاقوںکو روانہ کردی گئیں.