Chitral Times

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ چترال،  جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا، بہترین کارکردگی کے حامل آفیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کیے

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ چترال،  جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا، بہترین کارکردگی کے حامل آفیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کیے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آئی جی پی خیبر پختونخوا نے خدمت مرکز میں قائم جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی دی۔ آئی جی پی نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور شہداءکے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان یوسفزئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول روم SI امان اللہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت بازاروں، مختلف پوائنٹس، شاہراہوں اور حساس مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24 گھنٹے ایکٹیو رہیگا۔ مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 71 کیمروں کے ذریعے سرکل چترال کے تمام بازاروں، اہم شاہراوں، حساس مقامات اور ضلع لوئر چترال کے داخلی و خارجی راستوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے.

افتتاحی تقریب کے بعد آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کی طرح باقی 18 اضلاع میں بھی سنٹرز قیام کئے گئے اور دیگر اضلاع میں اس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی افادیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول سنٹرز کے قیام کے بعد ان سے منسلک جدید کیمروں کے ذریعے سے جرائم کی روک تھام و سراغ رسانی عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی سہل ہو جائیگی۔ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا اور ان سنٹرز کا قیام جرائم کی روک تھام اور خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے پولیس خدمت مرکز لوئر چترال کا بھی دورہ کیا۔ آئی جی نے خدمت مرکز میں مختلف شعبہ جات جن میں پال آفس، پاس آفس، ٹریفک برانچ، فارن ٹورسٹ أفس،لائسنس برانچ اور ویمن ڈسک کا دورہ کیا اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عوام کو میسر سہولیا ت پر اطمنان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان یوسفزئی، ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان اور دیگر آفسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آئی جی پی نے خدمت مرکز لوئر چترال میں پودا لگایا اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے آفیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو روایتی ٹوپی اور شیلڈ پیش کیے ۔

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 2

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 3

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 4

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 6

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 8

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 7

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 1 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 21 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 20 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 19 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 16 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 15 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 14 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 13 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 10 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 9 chitraltimes IGP visit chitral police line lower 11

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 12

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 18

chitraltimes IGP visit chitral police line lower 17

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
84289