Chitral Times

گورنر کی انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس اینڈ ڈیزائن ایگزیبیشن کے زیراہتمام نمائش میں شرکت،35 بڑے جدید ڈیزائن تعمیرات کا معائنہ کیا، منتظمین کوخراج تحسین پیش کیا

Posted on

گورنر کی انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس اینڈ ڈیزائن ایگزیبیشن کے زیراہتمام نمائش میں شرکت،35 بڑے جدید ڈیزائن تعمیرات کا معائنہ کیا، منتظمین کوخراج تحسین پیش کیا

دنیا جدیدیت کیطرف جا رہی ہے، آرکیٹیکٹس کے جدید ڈیزائن صوبہ میں بہترین طرز تعمیرات کیلئے مددگار ثابت ہوں گے، حاجی غلام علی
گورنرسے ضلع دیر سے یوتھ جرگہ اور آل پاکستان جوڈیشل ملازمین ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود کی بھی گورنر ہاؤس میں ملاقاتیں

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ہماری قوم چیلنجزسے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور موجودہ معاشی مشکلات پربھی قوم کی مجموعی کاوشوں سے بہت جلد قابوپالیں گے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ صوبہ میں کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت سے ملکر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس اینڈ ڈیزائن ایگزیبیشن (IADEX) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیئرمین آرکیٹکٹس عمران خلیل، کنوینئر ساجد جان، ایڈوائزر ذوالفقار علی، ڈپٹی کنوینئرصابر آفریدی اور شعیب بنگش سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے گورنر کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب میں پورے پاکستان سے آرکیٹیکچر فیلڈ سے تعلق رکھنے والے 35 بڑے برانڈز نے شرکت کی۔ تقریب میں سجاوٹ اور تعمیراتی کاموں کیلئے آگاہی کیلئے خصوصی پروگرام اور نئے آئیڈیاز بھی پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے نمائش کو صوبے کے عوام کیلئے بہترین اقدام قراردیا اور خصوصی طور پر طلباء کے لئے نئے پراجیکٹس اور آئیڈیاز پر منتظمین کوخراج تحسین پیش کیا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن دنیا تیزی سے جدیدیت کی طرف جا رہی ہے، دور جدیدکی سہولیات سے زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں، ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی سرمایہ کار بڑے منصوبے شروع کر رہے ہیں جوکہ خوش آئندہے اور اس سے یقیناً صوبائی دارالحکومت پشاور کے باسیوں کوفائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج کل خوبصورت فلیٹ اور چھوٹے گھروں کو ترجیح دی جارہی ہے، انہوں نے سرمایہ کاروں پرزورردیا کہ وہ خوبصورتی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور کوشش کریں زلزلہ پروف عمارتیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ خلوص نیت اور محنت سے کام کریں،کیونکہ مسلسل محنت اور خلوص ہی کامیابی کی ضامن ہے۔
علاوہ ازیں گورنرحاجی غلام علی سے ضلع دیر سے یوتھ جرگہ کے 10 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی۔

 

صدر عتیق الرحمان، جنرل سیکرٹری شہاب احمدکی قیادت میں یوتھ جرگہ کے وفد نے گورنر کو علاقے کے نوجوانوں کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔گورنرنے وفد کو مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، معاشرے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے،بعدازاں گورنر سے آل پاکستان جوڈیشل ملازمین ایسوسی ایشن کے9 رکنی وفد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ صدر امجد شنواری، جنرل سیکرٹری سیدمرتضیٰ، سینئر نائب صدر محمد یونس کی سربراہی میں وفد نے درپیش مسائل سے گورنرکو آگاہ کیا۔

Governor KP addressing institute of architects

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72631