Chitral Times

امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن مانیٹرنگ ایپلی کیشن لانچ کردیا گیا

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن مانیٹرنگ ایپلی کیشن (EMRT) لانچ کردیا۔ اس سلسلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پشاور بورڈ کے چیئرمین اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسروں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ اس ایپلی کیشن کی مدد سے نقل کی روک تھام یقینی ہوجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہال میں نقل پکڑے جانے کی صورت میں سکول کے پرنسپل 249 امتحانی عملہ اور جرم کے مرتب طلباء کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ صاف اور شفاف امتحانات منعقد ہوں اور اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے پوری تیاری کررکھی ہے۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہی بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران مشیرتعلیم کو ایپلی کیشن کے بارے میں بتایاگیا کہ اس ایپلی کیشن کے تین بنیادی فنگشنز ہیں جن میں امتحان کے سپرنٹنڈنٹ کیلئے بنک سے پرچہ جات کی وصولی اور امتحانی ہال تک پہنچنے کیلئے (ایس ایم ایس) بیسڈ معلومات امتحانی انسپکٹرز کیلئے موبائل ایپلی کیشن جبکہ بورڈ کے زیرانتظام تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کیلئے ویب ڈیش بورڈ شامل ہیں۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ پشاور بورڈ اپنے زیرانتظام تمام امتحانی ہالوں میں یہ ایپلی کیشن استعمال کرے گا جبکہ یہ ایپلی کیشن باقی تمام بورڈز کو بھی دیاجائیگا جوکہ امتحانات میں استعمال کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سافٹ وئیر کے بار ے میں انسپکٹرز کو ایک دنی کی تربیت امتحان سے پہلے دی جائیگی اور وہ اپنے اینڈرائیڈ موبائلو میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کریں گے۔ جبکہ نقل پکڑنے کی صورت میں انسپکٹرز طالب علم کے رولنمبرز 249 ہال کے بارے میں معلومات اور سب کچھ اس وقت ڈیش بورڈ پر بھیج دے گا جس پر فوری کاروائی ہوگی۔ مشیر تعلیم نے کہاکہ اس ماڈرن نظام کے ذریعے جزا اور سزا کا عمل یقینی ہوجائیگا۔ جرم کے مرتکب ہر انسپکٹر249 امتحانی عملہ اور دیگر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ نظام کو آن لائن طریقے کے استعمال سے بلکل تبدیل کردیاگیاہے اب ایپلی کیشن کی مدد سے پتہ چلے گا کہ انسپکٹر نے امتحانی ہال میں کتنا وقت گزار اور کیا کچھ رپورٹ کیا اور اسی کی بنیاد پر اس کی رپورٹ اسی دن جمع ہوگی۔ ضیاء اللہ بنگش نے طلباء 249 والدین249 اساتذہ اور امتحانی انسپکٹرز کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غلطی سے گریز کریں اور صاف شفاف امتحانات کے انعقاد میں حکومت اور محکمہ تعلیم کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سسٹم کو ٹھیک کرناہے تکاہ حقدار کو اس کا جائز حق مل سکیں اور یہ نشاندہی ہوسکیں کہ مسئلہ کہاں ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ میرٹ پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا چیئرمین پشاور بورڈ نے کہاکہ ان کے ادارے کی طرف سے تمام انتظامات مکمل ہیں اور پشاور بورڈ کے زیرانتظام 656 سنٹروں کے تمام پرچوں میں یہ ایپلی کیشن استعمال ہوگا جبکہ میٹرک کے امتحان میں پشاور بورڈ سے ٹوٹل 156000 طلباء امتحان دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس امتحان میں تمام ہالوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ مشیر تعلیم نے ایپلی کیشن کی کامیابی پر بورڈ کے تمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ اس نظام میں مزید جدت بھی یقینی بنائی جائیگی..
bise bangash inaugurated on line apps

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19362