Chitral Times

الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

بونی (جمشیداحمد)الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی کے معروف ڈاکٹرعمران مشتاق ماہر امراض سینہ، دمہ،کھانسی کیمپ کے پہلے دن 55 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیے چترال کے دور درازعلاقوں سے ائے ہوئے سیکڑوں مریضوں نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے لگائے گئے اس فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے جس سے علاقے کے عوام نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین، ایم ایس ڈاکٹر فرمان ولی ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی، شجاع الحق مقامی رہنماجماعت اسلامی چترال اورغلام مجتبی جنرل سکرٹری الخدمت فاونڈیشن اپر چترال نے بھی فری میڈیکل کیمپ میں موجود تھے کیمپ کی نگرانی کی اس کے علاوہ سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف اور پرنس سلطان الملک بھی موجود تھے۔

chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral free medical camp

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54171

الخدمت فاؤنڈیشن چترال لوئر کے زیرانتظام15 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

صوبائی صدر خالد وقاص کی زیرصدارت تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوانےصوبےکے دورافتادہ ضلع لوٸرچترال کی تاریخ میں پہلی بار نادار اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کردیا۔ 15یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں سینٹینیل ماڈل ہاٸی سکول نزد شاہی مسجد چترال سٹی سے متصل فٹ بال گراونڈ میں ایک پروقاردعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ مہمانان خصوصی تھے

اجتماعی شادیوں کی تقریب کی صدارت الخدمت فاونڈیشن کے صوباٸی صدر خالدوقاص نے کی تقریب میں جماعت اسلامی کے صوباٸی جنرل سیکرٹری عبدلواسع،رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی،سابق ضلع ناظم چترال حاجی معفرت شاہ امیر اخونزادہ رحمت اللہ مولانا شیر عزیز،سماجی شخصیت حاجی لقمان الدین الخدمت فاونڈیشن چترال کے صدر نوید احمد بیگ سابق صوباٸی وزیر قاری روح اللہ مدنی،الخدمت کے صوباٸی ذمہ داران حافظ حمید اللہ،فدا محمد،نورالواحدجدون اورمحمد وسیم سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 15جوڑوں ک نکاح پڑھایا اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 15یتیم اورنادار جوڑوں کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ گھریلوں استعمال کی اشیاء فراہم کی گٸی جب میں ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیدسٹل فین،سنگارمیز،سلائی مشین،استری،چائے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 43اشیاء فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ہر جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کے ضروری گھریلوں اشیاء فراہم کی گئیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیت حاجی لقمان الدین اور چترال سٹی کی مقامی مخیرشخصیات نے سپانسر کئے جبکہ اس موقع پرنٸےجوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب پر مشتمل 1000مہمانوں کے لئے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔الخدمت خواتین کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 15دلہنوں کو تخائف بھی فراہم کئے گئے۔

alkhidmad foundation weeding ceremony chitral
alkhidmad foundation weeding ceremony chitral lower
alkhidmad foundation weeding ceremony chitral54
alkhidmad foundation weeding ceremony chitral5
alkhidmad foundation weeding ceremony chitral4
alkhidmad foundation weeding ceremony chitral3
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
53803

الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال بونی میں فری میڈیکل ائی کیمپ کا انعقاد

اپر چترال (جمشیداحمد)الخدمت فاونڈیشن کی طرف اور الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر اہتمام او رزیر نگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں فری میڈیکل ا ئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جوگذشتہ دن سے جاری ہے فری ائی کیمپ میں الخدمت فانڈیشن کی طرف سے ماہر اور مستند ڈاکٹرریٹائرڈ کپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور اس کے ٹیم انکھوں کی مریضوں کا مفت معائینہ کررہے ہیں اپر چترال کے دور دراز سے لوگ انکھوں کی علاج کے لیے ارہے ہیں جہان اپریشن کے قابل مریضوں کو باقاعدہ اپریشن کی جاتی ہے اور بعض مریضوں کو چیک کرنے کے بعد میڈیسن دیکر فارع کیا جاتا ہے۔

صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال حاجی عبدالکبیر، امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین، نائیب صدر الخدمت فاونڈیشن غلام مجتبی لال اپنے ٹیم راکین کے ساتھ مریضون کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔دوسرے اراکین میں شکیل احمدجے ائی یوتھ، عبدالرفی جے ائی یوتھ نائیب صدر،عبدالروف جے ائی یوتھ اور رضا کاروں میں احسان الملک،مصباح اللہ،تنویر احمد اور وسیم احمد الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے رضا کارانہ طور پر مریضوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں موقع پر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے نائب صدر غلام مجتبی نے بتایا کہ کیمپ میں دو دن کے اندر ایک سو پچاس مریضوں کی اپریشن ہوئی ہے اور چار سو سے زائدمریضوں کو معائنہ کر نے کے بعد میڈیس دیکر فارع کیے گئے ہیں۔

موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین نے کیمپ کے حوالے سے اگاہ کیا اور الخدمت فاونڈیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہر مشکل وقت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے قدرتی افات سیلاب،زلزلہ کے دوران اسکے رضا کار جان ہتھیلی میں رکھ کر عوام الناس کی خدمت کررہے ہیں جسے انسانیت کی خدمت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام الخدمت فاونڈیشن کی فلاحی کاموں کوبے حد سراہتے ہیں اور ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp1
chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp2
chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp11
chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53308