Chitral Times

نوجوانوں کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے احساس نوجوان روزگار سکیم کا میگا منصوبہ شروع کررہے ہیں جس کے تحت 10 لاکھ سے لیکر 1 کروڑ تک کا مفت قرضہ فراہم کیا جائے گا۔سید فخرجہاں

Posted on

نوجوانوں کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے احساس نوجوان روزگار سکیم کا میگا منصوبہ شروع کررہے ہیں جس کے تحت 10 لاکھ سے لیکر 1 کروڑ تک کا مفت قرضہ فراہم کیا جائے گا۔سید فخرجہاں

پشاور(چترال ٹائمزرپور ٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے کہا ہے کہ صوبے میں نوجوان طبقے کو محض تفریحی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اصل یوتھ ڈویلپمنٹ کے ایک جامع پروگرام پر کام کررہے ہیں تاکہ نئی نسل کو مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا جا سکے۔نوجوانوں کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے احساس نوجوان روزگار سکیم کا میگا منصوبہ شروع کررہے ہیں جس کے تحت 10 لاکھ سے لیکر 1 کروڑ تک کا مفت قرضہ فراہم کیا جائے گا اور کلسٹر کی شکل میں کسی بھی کاروبار کے شروع کرنے کیلئے صوبے میں نوجوان طبقے کو یہ قرضہ دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سکلڈ ڈویلپمنٹ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جسکے تحت ہمارے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملے گا۔

 

اسی طرح زراعت میں بھی نوجوانوں کو گرانٹس فراہم کرنے کا پروگرام زیر غور ہے جبکہ صوبے کے 1000 نوجوانوں کو کوانٹم کمپیوٹر میں تربیت دے رہے ہیں جس کا مقصد ہماری نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں یوتھ پارلیمنٹری ممبرز آف آل پاکستان کی ایک نمائندہ وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جنھوں نے یوتھ پارلیمنٹ کے صدر محمد ابوبکر کی سربراہی میں مشیر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے مشیر وزیراعلیٰ سے اپنی تنظیم کے اغراض ومقاصد اور نوجوان طبقے میں پارلیمانی شعور و آگہی پیدا کرنے کیلئے کی جانے والی رضاکارانہ سرگرمیوں کے حوالے آگاہ کیا جبکہ صوبے میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مشیر کی کوششوں اور جذبے کو سراہا۔

 

اس موقع پر مشیر کھیل نے نوجوانوں میں جمہوری اقدار اور تربیت کی فراہمی میں یوتھ پارلیمنٹ کے بطوررضا کار کردار کو مفید قرار دیا اور کہا کہ صوبے میں یوتھ کی فلاح وبہبود کے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے یوتھ عہدیداروں کی جانب سے کسی بھی آئیڈیا پیش کرنے پر انکا خیر مقدم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مثبت اور مفید سرگرمیوں میں نوجوانوں کو ملوث کررہے ہیں تاکہ معاشرے کی بھلائی کیلئے وہ اپنی رضاکارانہ خدمات فراہم کریں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی میں سامنے لانا ہے تاکہ ترقی یافتہ دنیا میں مسابقت کیلئے اپنا مقام بنانے کی خاطر اپنے نوجوانوں کو تیار کر سکیں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91187

حکومت صوبے میں نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے احساس نوجوان روزگار سکیم کے نام سے بڑا صوبائی فلیگ شپ منصوبہ شروع کررہی ہے۔ سید فخر جہان

Posted on

حکومت صوبے میں نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے احساس نوجوان روزگار سکیم کے نام سے بڑا صوبائی فلیگ شپ منصوبہ شروع کررہی ہے۔ سید فخر جہان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور اپناروزگار شروع کرنے کیلئے احساس نوجوان روزگار سکیم کے نام سے بڑا صوبائی فلیگ شپ منصوبہ شروع کررہی ہے جسکے تحت صوبہ بھر کے نوجوانوں کو ہر شعبے میں اپنا ذاتی کاروبار قائم کرنے کے لیے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو کلسٹرز کی شکل میں دس لاکھ تا ایک کروڑ تک کا بلا سود قرضہ فراہم کیا جائیگا جو بنک آف خیبر کے تحت دیا جائے گا اور اسکے لئے بینک آف خیبر کی نامزد شاخوں کی نشاندہی کی جائیگی۔اس حوالے سے بدھ کے روزمشیر کھیل نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اس اہم منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکریٹری کھیل اور امور نوجوانان مطیع اللہ،ڈائریکٹر یوتھ افیرز ڈاکٹر نعمان مجاہد،بینک آف خیبر ہیڈ مائیکروفنانس اسد کاکا خیل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں مشیر کھیل کو اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انھیں اس حوالے سے منصوبے کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کے مذکورہ سکیم کی کل لاگت 05 ارب روپے ہے اور سکیم میں اقلیتوں، خصوصی افراد اور مدارس میں زیر تعلیم جوانوں کیلئے پانچ، پانچ فیصد مخصوص کوٹہ مختص کیا جائیگا۔مشیر کھیل نے کہاکہ صوبے کی یہ سکیم بلا سود قرضوں پر مشتمل ہوگی جس کے ذریعے وہ اپنے موجودہ کاروبار کو ترقی دے سکیں گے یا اپنے لئے نیا کاروبار شروع کرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد بانی چئیر مین عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو باعزت روزگار سے آراستہ کرنا ہے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی سوچ کے مطابق صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہوگا۔انھوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کو باعزت روزگار کے موقع فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے کیونکہ یہی نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

 

 

سٹوڈنٹس سکالرشپ فنڈز کی تقسیم کو ایک ہفتہ میں یقینی بنایاجائے۔ صوبائی وزیر فضل شکورخان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) سکالر شپ فنڈز کی مستحقین میں شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے 3 ذونل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں صوبائی وزیر کی ڈبلیو ڈبلیو بی اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم مزدوروں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے بچوں میں سکالرسپ فنڈز ایک ہفتہ میں تقسیم کیئے جائیں اس ضمن میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور سکالر شپ فنڈز کی مستحقین میں شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلیے 3 زونل کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں۔یہ ہدایات لیبرڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم سول سیکرریٹ پشاور میں ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختوخوا سٹوڈنٹس سکالرشپ کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں سیکرٹری لیبر،سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی، ڈائریکٹر لینڈ،ڈائریکٹر ایجوکیشن،ڈائریکٹر ورکس اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو سٹوڈنٹس سکالرشپ فنڈز تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سکالرشپ فنڈز کو مستحقین میں شفاف اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے تمام مستحقین کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کر کے فنڈز کی تقسیم کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ اسکالرشپ فنڈز کو تمام مستحقین میں جون کامہینہ ختم ہونے سے پہلے تقسیم کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سٹوذنٹس سکالرشپ فنڈز کی فوری تقسیم کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں کسی کو شکایات کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
89525