Chitral Times

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ کی یوم تاسیس کے موقع پر پررونق تقریب

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ کی یوم تاسیس کے موقع پر پررونق تقریب

گاہکوچ غذر(چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ میں اتوار کے روز اٹھارہواں یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی دادو خان صدر ریجنل کونسل اشکومن پونیال صدرمحفل شفا جان سینئر سکالر اطرب برائے پاکستان کےعلاوہ دیگر امامتی اور آغاخان ایجوکیشن سروس جی۔بی کے اعلیٰ عہددار اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا ۔طلباء طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر ،ڈرامے اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی۔سکول کے پرنسپل محمدجہانگیر خان نے تمام مہمانان اور والدین کو خوش آمدید کہا ااور سالانہ کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ سکول کی کارکردگی شاندار ہے تعلیمی سال 2020ء اور 2021ء کےاے کے یو ای بی امتحان میں93فیصد طلباء اےاینڈاےپلس میں پاس ہوئے17طلباء وطالبات نے اے کےیو ای بی کے امتحان میں سبجکٹ ڈسٹنکشز حاصل کئے71فیصد طلبااے پلس22فیصد اے گریڈ 5 فیصدبی6۔0سی گریڈ میں پاس ہوئے۔ اس کے علاوہ سالانہ امتحان میں ہمارے پانچ بچوں نےگلگت بلتستان سطح پہ بورڑ پوزیشن حاصل کئے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر طلبا و طالبات نےملک کے معیاری جامعیات میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔انشااللہ کامیابیوں کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سکول کو کامیاب بنانے میں لائق محنتی اور دیانتدار اساتذہ کی خدمات ، والدین،اور اے کے اس پی کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

تقریب کے میر محفل شفا جان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اکیسوی صدی کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تیار کرنا چاہیے اور اکیسوی صدی کے چلنجز کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔اور اس نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی معاشرتی اقدار اور تعلیم و تربیت پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے


تقریب کے مہمان خصوصی دادو خان نے سکو ل کی کارکردگی کو سراہا اور والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کا خیال رکھے ۔ کیونکہ بچوں کو صرف لیب ٹاپ موبائل وغیرہ دینا کافی نہیں بلکہ ان کاصحیح استعمال بھی ضروری ہے۔انھوں نے مقامی سطح پر حل ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ساتھ ساتھ بچوں کی مجموعی کرکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔


تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے۔
تقریب کے آخر میں لیکچرر عقیل حیات نے سکول کی طرف سے مہمانان گرامی اور والدین کا شکریہ اداکیا اوراسی طرح یہ پررونق علمی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 4
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 3
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 6
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 9
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 7
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
56015

آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں چار روزہ سپورٹس گالہ اختتام پذیر

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں جاری سپورٹس گالہ اختتام پزیر ہوئے ۔ 15 اکتوبر کو علی الصبح پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے شمع جلا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد  پرچم کشائی کی تقریب ہوئی سکول کے چاروں ہاوسز کے نمائندوں نے  اپنے اپنے ہاؤسز کے پرچم لہرائے اور فلیگ فولڈنگ کے مظاہرے کئے۔ طالبات کی طرف سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا  اور اساتذہ کے درمیان ایک سیکنڈ کرکٹ میچ ہوا جس کے فاتحیں اردو کے لیکچرر شیربہادر خان اور بیالوجی کی لیکچرر صوفیہ بانو قرارپائی۔ ان دونوں کے ایک سیکند میں سب سے زیادہ سکور کرکے جیت قرار پائے۔ پہلے دن پہلے راونڈ کے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

دوسرے دن مختلف مقابلوں سمیت علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کے پہلے راونڈ کے مقابلے ہوئے ان کھیلوں میں شاپیر کیڑی، پائے دریک، ہوپ گئے، رسہ کشی اور چنٹالاخئے کے مقابلے ہوئے یوں دوسرے دن کی سرگرمیاں اپنی اختتام کو پہنچی۔

تیسرے دن بھی  مختلف کھیلوں  کے سیمی فائینلز کھیلے گئے۔ سیمی فائینلز دو مختلف کیٹگری میں کھیلے گئے۔ پہلی کیٹگری میں ایس ایس سی لیول کے مقابلے جب کہ دوسری کیٹگری میں ایچ ایس ایس سی  لیول کے مقابلے ہوئے۔ یہ مقابلے عام کھیلوں اور ثقافتی اور علاقائی کھیلوں  کے ہوئے ثقافتی اور علاقائی کھیلوں کے علاوہ فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس سنگل اور ڈبل، ۱۰۰ اور ۲۰۰ میٹر دوڑ، بیٹ منٹن اور شطرنج کے مقابلے ہوئے۔

چوتھے دن سپورٹس گالہ کا اختتامی دن تھا اسی دن فائینل کے مقابلے ہوئے۔ پہلے ثقافتی کھیلون کے مقابلے ہوئے۔ ایس ایس سی لیول کے مقابلوں میں شاپیر کیڑی میں گریڈ 8کی طالبات فاتح  قرار پائیں، پائی دریک جماعت دہم بلیو، ہوپ گئے اور شطرنج جماعت ہشتم کے حصے میں آیا۔ ایچ ایس ایس سی مقابلوں میں شاپیر کیڑی گیارھویں جماعت جبکہ شطرنج اور ہوپ گئے میں بارھویں جماعت کی طالبات بازی لے گئیں۔

بیٹ منٹن کے ایچ ایس ایس مقابلوں میں سیکنڈ ائر کی طالبات پہلی جبکہ فرسٹ ائر کی طالبات دوسری پوزیشن لیں۔ایس ایس سی مقابلوں میں نہم کی طالبات پہلی جبکہ دہم گرین کی طالبات دوسری پوزیشن میں کامیاب ہوئیں۔

فٹ بال بال سئنیر کٹیگری میں بارھویں جماعت پہلی جبکہ گیارھویں جماعت دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔100 میٹر دوڑ کے مقابلے کے سئنیر کیٹیگری میں بارھویں جماعت پہلی جبکہ گیارھویں جماعت دوسری پوزیشن لی۔ جونئیر مقابلوں میں جماعت ہشتم پہلی جبکہ نہم دوسری پوزیشن لی۔ 200 میٹر دوڑ کےدہم گرین کی طالبہ پہلی جبکہ دہم بلیو کی طالبہ پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی۔ اس طرح کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔

پانچویں روز تقسیم انعامات کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلے ہوئے تقریر مقابلہ ہشتم کی طالبہ لویزہ عروج، نعتیہ مقابلہ گیارھویں جماعت کی مہلیل فاطمہ، مضمون نویسی کا مقابلہ گیارھویں کی مہوش آرا، ملی نعمے کا مقابلہ شمائلہ بابر، اسکیج مقابلہ بارھویں جماعت کی سروش علی تاج جبکہ بیت بازی کا مقابلہ جماعت ہشتم کی طالبہ جیت گئے۔ آخر میں تمام حصہ لینے والوں میں توصیفی انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔ IKSC اور کمن ویلتھ مقابلوں میں طلائی طمعے، ڈیجیٹل یو ایس بی اور توصیفی

سرٹیفیکٹ لینے والی طالبات کے والدین کو بھی بلایا گیا تھا اس موقع پر ان کو بھی انعامات سے نوازے گئے۔ پرنسپل آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کی پرنسپل اور وائس پرنسپل نے اپنی تقاریر میں تمام جتنے والوں کو شاباشی دی اور پروگرام کی ارگنائزینگ کمیٹی کو شاندار ایونٹ پر مبارک باد دی اور فیزیکل ایجوکیشن کی استانی رخسانہ پروین کے خدمات کو سراہا۔ رخسانہ پروین اپنے خطاب میں ہم نصابی ٹیم اور جملہ انتظامیہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا یوں یہ سالانہ ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذر ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں  آغا خان ہائر سیکنڈری سکول اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ مختلف قسم کی سرگرمیوں سمیت سالانہ بنیاد پر سپورٹس گالہ منعقد کرتا ہے دوسرے سال اپر چترال کے دوسرے سکولوں کو بھی دعوت دی جاتی تھی تاہم امسال کورونا پروٹوکول کے پیش نظر  ایونٹ کو سکول تک محدود کیا گیا تھا جس میں سکول کی سطح میں مختلف مقابلے کرائے گئے  جن میں قومی، بین الاقوامی  کھیلوں کے ساتھ ساتھ  مقامی اور ثقافتی کھیل کے مقابلے شامل تھے

chitraltimes akhss kuragh sports gala 5
chitraltimes akhss kuragh sports gala 4
chitraltimes akhss kuragh sports gala 3

chitraltimes akhss kuragh sports gala 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55310

اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کے زیر انتظام دو روزہ ورکشاپ


چترال ( محکم الدین ) آغاخان دیہی ترقیاتی پروگرام کے زیر انتظام ایس ایم کےپراجیکٹ کے تحت اے ایف سی  ایڈوائزری کمیٹی کی ذمہ داریوں سےمتعلق دو روزہ ورکشاپ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں دروش ، ایون ، تریچ ، آرکاری، شغور ، کریم آباد، موڑکہو ،تورکہو ، لاسپور ، کوہ ،چرون ، کوشٹ ، مستوج ، لوٹ اویر اورگرم چشمہ کے ایل ایس اوز  سے تعلق رکھنے والے اے ایف سی کمیٹی کے ممبران اورمنٹرز نے شرکت کی۔ ریجنل کوآرڈینیٹر ایس ایم کے پراجیکٹ اے کے آر ایس پی چترال شمیم اختر نے کہا ۔ کہ اس پراجیکٹ کے تحت 9سے 13سال ، 14سے 16 سال اور 17سے 19 سال کے بچوں کیلئے ایڈولینس فیملی سنٹرز قائم کئے گئےہیں ۔ جس میں میل اورفمیل بچوں کو علیحدہ علیحدہ  تربیت فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ سنٹرز کو تمام جد ید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ جس میں بچے انٹرنیٹ کے ذریعے   تعلیمی سہولیات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔   کنسلٹنٹ ٹرینر ساجدہ شاہ نے سنٹر کی مزید افادیت بتاتےہوئےکہا ۔  کہ یہ سنٹر  تولیدی صحت کے حوالے سے آگہی پھیلانے کیلئے بھی بہت مفید ثابت ہوگی ۔ کیونکہ تولیدی صحت کے بغیر صحتمند خاندان تشکیل نہیں پا سکتا ۔ اوریہ تب ہی ممکن ہے۔ جب مائیں اورنومولودبچے صحتمند ہوں ۔ اس لئے یہ ضروری ہے ۔ کہ جہاں ہم روزانہ کےتما م ضرورتوں کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔ وہاں دنیا میں آنے والے بچوں اور ان کی ماوں کی صحت کے بارےمیں بھی سوچیں ۔ کیونکہ تولیدی صحت پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے  ہماری آمدنی کا بڑا حصہ کمزور اور بیمار ماوں اور بچوں کے علاج معالجے اور ادویات پر خرچ ہوتے ہیں۔ ایڈوائزیری کمیٹی کے ممبران نے سنٹرز کے قیام کو انتہائی سودمند قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ سنٹرز سے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ،  تخلیقی سوچ کو فروغ دینے ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے مواقع مہیا کرنے ، اور انہیں منفی سرگرمیوں سے بچانے میں مدد ملے گی ۔  ورکشاپ میں اس حوالے سے گروپ ورک بھی کئے گئے ۔

chitraltimes akrsp workshop
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53423

آغاخان ہائی سکول بونی میں گلوبل اسماعیلی سوک ڈے منایا گیا

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) 24 ستمبر 2021 ء کو آغاخان ہائی سکول بونی میں گلوبل اسماعیلی سوک ڈے منایا گیا۔اسماعیلی سوک ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس کا مقصد شجر کاری اور صفائی مہم ہے۔پروگرام میں ڈی سی اپر چترال محمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ صدر اسماعیلی کونسل امتیاز عالم،چپس کے چیئرمین رحمت علی جوہر دوست،کنونئیر آغاخان سکول بونی سلامت خان اور دیگر مہمانان شامل تھے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔پرنسپل آغاخان ہائی سکول بونی نور محمد نے شُرکا کو خوش آمدید کہنے کے بعد پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔


اس کے بعد مختلف جماعتوں کے طلبا و طالبات نے حمد،نعت،ماحول کے حوالے سے گیت اور تقاریر پیش کیے۔
معزز مہمان ڈی سی اپر چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خاص کر ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔صدر اسماعیلی کونسل امتیاز عالم نے گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کے حوالے سے اپنے زرین خیالات سے سامعین کو آگاہ کیا اس کے علاوہ چپس کے چیئرمین ،وائس پرنسپل اے کے ایس بونی اور کنوئیر اے کے ایس بونی نے بھی اپنی اپنی خیالات کا اظہار کیے


اس موقع پر سکول کے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ان طلبہ میں بالخصوص اکبر عزیز اور فہم علی قابل ذکر رہے اکبر عزیز جو کہ جماعت دہم میں اے کے یو بورڈ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کا میاب ہوگیا اور ننھے فہم علی ماحول کے حوالے سے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔


آخر میں ڈی سی اپر چترال کے ہاتھوں آغاخان سکول بونی کے احاطے میں انار کا پودا بھی لگایا گیا۔یوں یہ رنگا رنگ تقریب اپنی اختتام کو پہنچی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52793

آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں تین روزہ کتابی میلہ اختتام پذیر

کوراغ ( چترال ٹائمز رپورٹ) معاشرے میں کتاب کی اہمیت روز بہ روز کم ہوتی جارہی ہے لوگ ثانوی چیزوں میں بہت رقم لٹاتے ہیں  جبکہ کتاب انسانی زندگی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔  معاشرے میں کتاب بینی کے کلچر کو عام کرنے اور طلباء و طالبات میں کتاب بینی (بُک فئیر) کی اہمیت کو اجاگر کرنے  کی نیت سے آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں تین روزہ کتابی میلہ سج گیا تھا جو تین دن کے بعد کل  اختتام پزیر ہوا۔

کتابی میلہ کراچی کے ایک کتابی تاجر نے مختلف ناشران کی مدد سے لگایا تھا۔ کتابی میلے میں نصابی کتابوں کے ساتھ بین الاقوامی سیاست، ادب، صحافت،مذہب، ثقافت اورمختلف علوم پر مبنی کتابیں موجود تھیں۔ ان کتابوں سے سکول ہذا کے سٹاف اور طالبات نے خوب فائدہ اٹھائے میلہ لگانے والے اس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا کہ سکول میں کتاب بینی کا ایک زبردست کلچر موجود ہے جس سے لاکھوں کی مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ نے طالبات کو کتاب بینی میں دلچسپی لینے پر شاباشی دی اور خود عہ کتابیں لائبریری کے لیے خریدی جو طالبات نہیں خرید سکتی تھی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52138