Chitral Times

 ایک ایسی حکومت جس کا اپنا مینڈیٹ جعلی ہے نے آئینی ترمیم کے نام پر رات کی تاریکی میں ملک کی آزاد عدلیہ میں حملہ کیا ہے اور یہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Posted on

 ایک ایسی حکومت جس کا اپنا مینڈیٹ جعلی ہے نے آئینی ترمیم کے نام پر رات کی تاریکی میں ملک کی آزاد عدلیہ میں حملہ کیا ہے اور یہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے 26 ویں آئینی ترمیم کو آزاد عدلیہ پر وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک
ایسی حکومت جس کا اپنا مینڈیٹ جعلی ہے نے آئینی ترمیم کے نام پر رات کی تاریکی میں ملک کی آزاد عدلیہ میں حملہ کیا ہے اور یہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ان ترامیم کو یکسر مسترد کرتی ہے کیونکہ ان ترامیم کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ، صرف چند اشرافیہ کا فائدہ ہے اور یہ اشرافیہ ان ترامیم کے ذریعے عدلیہ کو اپنا تابع کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر آئینی ترمیم کے ذریعے اگر اپنی مرضی کا جج لگانے کی کوشش کی گئی اور سب سے سینئر جج کو چیف جسٹس نہ لگایا گیا تو ہم اس کے خلاف بھر پور انداز میں نکلیں گے اور اس فرعونیت کے خلاف لا الٰہ الا اللہ کا نعرہ بلند کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے ساسی مفادات کےلئے اداروں کو کمزور کر رہے ہیںاور ہم ہر فورم پر اس کی بھر پور مخالفت کریں گے اور اقتدار میں آکر ایسے ترامیم لائیں گے جن سے ملکی ادارے مضبوط ہوں گے اور عوام کو فائدہ ہوگا۔
پیر کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ ان آئینی ترامیم کی منظور ی میں جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر اس کے پیٹ میں چھرا گھونپا، چاہےے وہ بک گئے ہوںیا بذدلی دکھائی ہوںوہ غدار ہیں اور تاریخ انہیں غدار کے نام سے یاد رکھے گی، ان لوگوں سے ہم بھی پوچھیں گے اور عوام بھی پوچھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ظلم و جبر کے خلاف حق و سچ اور ایک نظرئیے کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ چند لوگوں کو دبا کر اس نظرئیے کو ختم کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی بھو ل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کو بے گناہ قید میں رکھا گیا ہے ، ان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے ، ہمارے اراکین پارلیمنٹ کو بے گناہ قید میں رکھا گیا ہے اور پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انہیں اسمبلی میں پیش نہیں کیا جارہا ہے۔ ہم پر ظلم و جبر کے ہر حربے آزمائے جارہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں نے انتقامی سیاست کا جو طریقہ اپنا یا ہے کل آپ خود بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اور حالات بدلتے دیر نہیںلگتی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام عوام نکلیں ، اپنی نسلوں کےلئے حقیقی آزادی کی اس جنگ میں بہ نفس نفیس شریک ہوں کیونکہ صرف گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سےے انقلاب نہیں آتا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم ایک دفعہ پھر سے تیاری کر رہے ہیں اور بہت جلد بھر پور تیار ی اور طاقت کے ساتھ نکلیں گے اورتب تک لڑیں گے جب تک حقیقی آزادی کی جنگ میں فتح حاصل نہیں کرتے۔
اسمبلی میں پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناکر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو تب تک ممکن نہیں جب تک پولیس کو مضبوط نہ کیا جائے اور صوبائی حکومت پولیس کو مضبوط بنانے اور اسے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور صوبائی حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس فورس کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
94629