پشاور بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، 91 ہزار 589 طلباء و طالبات کی شرکت، جن میں سے 14 ہزار ، فاطمہ جگنو نے 1180 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی530 طلباء فیل جبکہ 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 14 ہزار 530 طلباء فیل جبکہ 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح میٹرک کے نتائج کا مجموعی تناسب 83.5 فیصد رہا۔ دوسری جانب جماعت نہم کے امتحانات میں ایک لاکھ ایک ہزار 888 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 61 ہزار 753 کامیاب جبکہ 38 ہزار 907 مختلف پرچہ جات میں فیل قرار پائے۔
نہم جماعت کے نتائج کا تناسب 98.8 فیصد رہا۔ تاہم دستاویزات کے مطابق دہم جماعت کے فیل طلباء کو اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نہم جماعت میں 35 ہزار 17 طالبات جبکہ میٹرک کے امتحانات میں 31 ہزار 722 طالبات نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ ٹو کی فاطمہ جگنو نے 1180 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی ادارے کی سارہ عمران نے 1178 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن جبکہ شمائلہ نے 1176 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ دلہ زاک روڈ کی عائنہ شعیب بھی شامل ہیں، جنہوں نے 1176 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس سلسلے میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثانوی و ابتدائی تعلیم فیصل خان ترکئی تھے تقریب میں سیکرٹری تعلیم محمد خالد، کمشنر پشاور ڈویژن و چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ، کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ، سیکرٹری بورڈ مہدی جان اساتذہ کرام اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا شفافیت کے ساتھ میٹرک کے امتحان کے انعقاد پر پشاور تعلیمی بورڈ، اساتذہ، والدین اور طلباء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں امتحانات کے حوالے سے کردار ادا کرنے پر ضلعی انتظامیہ، میڈیا، سیکیورٹی پرسنلز کا شکریہ ادا کرتا ہوں
خیبر پختونخوا میں 300 امتحانی مراکز میں امتحانات لئے گئے سوات بورڈ اور ایبٹ آباد بورڈز میں سرکاری اسکول کے طلباء نے پوزیشنز لیں اگلی دفعہ امتحانی ہالز کو اسکیل اپ کریں گے ضم اضلاع میں امتحانی مراکز کی کمی ہے خیبرپختونخو کا تعلیمی نظام پنجاب اور سندھ سی بہتر ہے
کوشش ہے کہ صوبے کے ہر کونے میں ہر بچے کو معیاری تعلیم کی سہولت دیں تعلیم کے 364 ارب مختص کیے گئے ہیں تعلیم ور صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہماری ترجیح ہے کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں
تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا آئندہ سال امتحانات کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے تعلیم میں سب سے زیادہ اسٹیک خیبر پختونخوا کے عوام کا ہے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے لئے نقد انعام دوگنا کردیا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایات پر پورا پورا عمل کیا امتحان میں شفافیت برقرار رکھی، نقل مافیا کو شکست دی محنتی ٹیم کی بدولت مثالی کامیابی حاصل ہوئی، سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال بہترین تجربہ تھا جس کی بدولت نقل کی موثر روک تھام میں مدد ملی،
انتظامی افسران نے وقتاً فوقتاً امتحانی مراکز کے دورے کئے اور نقل کی روک تھام سمیت طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا نقل کی روک تھام سمیت طلبہ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی، امتحان سے قبل نقل کے سب سے بڑے زرائع پاکٹ گائیڈز کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جس سے نقل کی روک تھام میں زبردست مدد ملی نقل میں ملوث اور نقل میں معاونت کرنے والے متعدد اسکولوں اور کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں
انعامات تقسیم کیے گئے.









