NTSکو ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کر کے اس ظلم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزادی جا ئے ..تنظیم اساتذہ
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)گزشتہ کئی سالوں NTSکے تحت ہو نے والے امتحانات تنقید،تحفظات اور جدید عوامی ردو عمل کی زد میں رہے جنکا بر وقت نوٹس نہ لینے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر حکومت کے بلیک میلنگ اور بد نامی کا باعث بن گئے رواں امتحانات کےNTSٹیسٹ وسیع پیمانے پر قبل از وقت لیک ہو نے کی وجہ سے NTSلیک کی صو رت میں پانامہ لیکس کی طرح ہرخاص و عام کی تو جہ کا باعث بن گیا ۔
حکومت نےNTSامتحانات کو کینسل کر کے عوامی تحفظات اور بڑے پیمانے پر حقیقت پرمبنی معا شرے کی بے چینی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ۔تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران صدر خیر اللہ حواری ، ڈاکٹر محمد ناصر،میاں ضیاء الرحمن،عبید اللہ ،شمشاد خان
جھگڑا ،سکندر خان یوسفزئی اور سید محمد شاہ باچا نے مشترکہ جاری کر دہ پریس ریلیز میں حکومت کے اس اقدام منسوخی کاخیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہیکہ صرف امتحانات کینسل کر نا ،انکوائری بٹھانا کا فی نہیں بلکہ وقت کا تقاضا ہے کہ اس سلسلے میں ہو نے والی انکوائری پراسس اور تادیبی اقدامات کے لمحہ لمحہ حالات کو منظر عام پرلانے کا انتظام کیا جائے اور اس ادارے NTSکو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کر کے اس ظلم عظیم کو
منظر پر لا نے اور ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دینے کے عمل کو یقینی بنایا جا ئے ۔
امتحانات کے نظام کو سرے سے ایک جدید قا بل اعتماد حکومتی منصوبے کے تحت دو بارہ ریسٹرکٹرائز(Restructrised)اور سکیل ر یسٹرکٹرائز(Restructrised) کیا جائے ا ور بڑے پیمانے پرعوامی ردو عمل،عوامی تحفظات کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مداوا کیا جائے ۔