
JS Bank چترال برانچ کی طرف سے مستحق افراد میں افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری
چترا ل ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جیز بینک (JS Bank)چترال برانچ کی طرف سے چترال کے مستحق اور نادار روزہ داروں کے درمیان افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جو یکم رمضان المبارک سے شروع کی گئی تھی ۔ برانچ منیجر چترال عثمان الدین نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ مستحق افراد اور مدرسہ کے طلباء میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری تقسیم کی جارہی ہے ۔ جو رمضان کے اخری دن تک جاری رہیگا۔ انھوں نے بتایا کہ روزانہ درجنوں مستحق افراد اس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔ دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے جیز بینک کیطرف سے مستحقین میں افطاری تقسیم کرنے کے سلسلے کو سراہا ہے ۔