Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

BLSO کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، نوروز علی شاہ عبوری مدت کیلئے چیئرمین منتخب

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن(بی ایل ایس او) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس گزشتہ دن مین آفس بونی میں منعقد ہوا جس میں چیر مین BLSO سید سردار حسین شاہ کی الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے اسکی جگہ نوروز علی شاہ کو عبوری مدت کے لئے چیرمین منتخب کیا گیا۔
سیدسردار حسین شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے اصولوں کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے BLSO ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اسکی غیر جانب داری کو ہر صورت میں بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسلئے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں تاکہ ادارے پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکیں اور ادارہ اپنی بساط کے مطابق بلاامتیاز عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ر کھ سکے ۔میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران نے سید سردار حسین شاہ کے اس جذبے کی تعریف کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11666