The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 16 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپرچترال میں مرغابیوں کیلئے تالاب بنانےپر دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

Chitral Times

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال کے تمام علاقوں میں دریاکے کنارے تالاب بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے دریاؤں کے کنارے تالاب بنانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے۔یہ پابندی آج سے دومہینے کیلئے نافذ العمل رہے گا، ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج کے بعد دریاؤں کے کنارے مرغابیوں کے شکار کے لئے تالاب بنانا منع ہے کیونکہ اس سے دریائے کا پرامن بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس سے مکانات، فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچتا ہے۔لہذا اس امر کو یقینی بنائیں اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اعلامیہ کےمطابق خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ۱۸۸پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی، اعلامیہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی پولیس آفیسر کو اس ہدایت کے ساتھ بھیج دیا گیا کہ تمام پولیس اسٹیشنز کے حدود میں اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

دریں اثنا اس حکم نامے پر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس پابندی پر عملی طور پر عملدرآمد کرایا جائیگا، تاہم دوسری طرف سے شکاری حضرات نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس حکم نامے کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

chitraltimes ban of duck hunting and pound upper chitra