پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا اپراور لوئیر چترال میں احتجاجی مظاہرہ
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا اپراور لوئیر چترال میں احتجاجی مظاہرہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے چترال شہر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں فخر اعظم، شاہد احمد اور دوسروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ کراچی سے چترال تک کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بسنے والے محسن پاکستان کو مزید قید میں کوئی دانشمندی کی بات نہیں ہے۔ نماز جمعہ کے فوری بعد اتالیق پل میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہئے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے سے احتراز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو فوری طورپر رہا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نعرہ بازی کی گئی۔
دریں اثنا پاکسان تحریک انصاف اپر چترال نے بانی چیئرمین عمران اور پارٹی کی کال پر اپر چترال کے دورافتادہ ضلع اپر چترال میں پرامن احتجاج ریکارڈ کیا۔ احتجاج کا مقصد بانی چیئرمین عمراں کی رہائ ، ائین کی بالادستی ، اسیر پارٹی ورکرز اور سوشل میڈیا کے ممبران کو حراساں کرنے کے خلاف پارٹی کی ہدایت پر پرامن احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔
احتجاج میًں اپر چترال سے منتخب نمائندہ ایم پی اے و ڈپٹی سپیکر کے پی ثریا بی بی نی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اپر چترال کے ضلعی صدر شہزادہ سکندر الملک سمیت دیگر ممبران، پارٹی لیڈرشپ، یوتھ ، خواتین ونگ ای ایس ایف، تحصیل و وی سی چیرمینان، سوشل میڈیا ٹیم و پارٹی کے نظریاتی ممبران کثیر تعداد میں شریک رہے۔
مقرریں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ یہ مطالبہ کیا کہ اس ملک میں جاری عدم استحکام و سیاسی بے چینی کا واحد حل بانی چیئرمین عمران خان کی رہائ ، پارٹی منڈیٹ کو تسلیم کرنا اور ائییں پاکستان کی بحالی سے مشروط ہے۔