Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

8سے 16 مئی تک شمالی علاقہ جات,کاغان,سوات,دیراور چترال کے سیاحتی مقامات کی سیر پرپابندی عائد

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر8سے 16 مئی تک شمالی علاقہ جات گلیات, کاغان, سوات,دیر اور چترال کے سیاحتی مقامات, ریزورٹس، ہوٹلز اور اس کے آس پاس کے تفریحی مقامات اور عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیاحت کا ارادہ رکھنے والے افراد ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت و زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر مذکورہ بالا ایام میں گلیات، کاغان وادی، سوات دیر اور چترال نہ آئیں.

chitral meeting on kalash festival cheulum jusht

دریں اثنا گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں کالاش کمیونٹی کے مذہبی رہنما اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربرہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا کہ موجودہ کورونا وبا کے پیش نظر تمام تقریبات اورایونٹس پرپابندی لگادی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا تاہم کالاش کمیونٹی مذہبی تہوار چیلم جوشٹ کو انتہائی محدود پیمانے پر منانے کی اجازت ہوگی جس میں صرف کالاش کمیونٹی کے افراد محدود تعداد میں شرکت کریں گے ۔ ملکی وغیرملکی سیاحوں کی کالاش علاقوں مٰیں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی

کالاش ویلی میں سیاحوں کی داخلے پر پابندی پر علاقے کے کاروباری حلقے انتہائی مایوسی کاشکارہوگئے ہیں خصوصی طور پرسیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ جو عید اور فیسٹول کے موقع پر آمدنی کی توقع رکھتے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
48009