Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

29مارچ سے چترال یونیورسٹی میں انٹرنیشنل باٹینکل کانفرنس2018 کا انعقاد کیا جارہاہے۔

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) یونیورسٹی آف چترال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور پاکستان باٹینکل سوسائٹی کے اشتراک سے ایک عظیم الشان بین الاقوامی باٹینکل کانفرنس کا انعقاد کرارہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد ضلع کے اندر موجود نباتات کی ڈیجٹائزیشن اور ڈاکومنٹیشن کراناہے۔ کانفرنس کاآغاز مورخہ 29مارچ سے یونیورسٹی کے کیمپس میں ہورہاہے جس میں مایہ ناز ملکی و غیرملکی ماہرین نباتیات جن میں کئی حاضرسروس و ریٹائرڈ وائس چانسلر بھی شامل ہیں اپنے مقالات پیش کریں گے۔کانفرنس میں چترال اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے باٹنی کے ماسٹریا اس اوپرسطح کے طلبہ، محققین اوراس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائیگی تاہم جامعہ کی طرف سے کوئی ٹراسپورٹ یا رہائشی سہولیات مہیانہیں کیاجائیگا۔ مذکورہ کانفرنس 02اپریل 2018تک جاری رہے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
7810