Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

26 آئی پی پیز کو 10 سالوں میں 1200 ارب روپے سے زائد ادا کیے جانے کا انکشاف

Posted on
شیئر کریں:

26 آئی پی پیز کو 10 سالوں میں 1200 ارب روپے سے زائد ادا کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)ملک میں درآمدی ایندھن سے چلنے والے 26 بجلی گھروں کو گذشتہ 10 سال کے دوران 1200 روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ دستاویز کے مطابق درآمدی ایندھن سے چلنے والے پاورپلانٹس کو بندش یا خرابی کے باوجود ادائیگیاں بلا تعطل جاری رہیں۔درآمدی ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کی 10 سالہ کپیسٹی پیمنٹس کا ڈیٹا سامنے آگیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق 2015 سے 2024 تک 1200 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2015 سے پہلے کی تفصیلات فراہم کرنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔دستاویز کے مطابق 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے، پاور پلانٹس میں سے 11 بجلی گھر درآمدی گیس جبکہ 15پاور پلانٹس فرنس?ئل پر چل رہے ہیں۔ ان میں فرنس آئل والے پلانٹس کو گذشتہ 10 برس کے دوران 758ارب اور درآمدی گیس سے چلنے والے پلانٹس کو 536ارب روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس کی گئیں۔سی پی پی اے دستاویز کے مطابق زیادہ ایندھن استعمال کرکے کم مقدار میں مہنگی بجلی پیداکرنے والے پلانٹس میرٹ آرڈر میں سب سے نیچے اور سفید ہاتھی ہیں۔ ان بجلی گھروں میں سینکڑوں فنی خرابیوں کا انکشاف بھی ہوا۔ بعض پاور پلانٹس زیادہ تر وقت مکمل بند رہے، بعض کو صرف ضرورت کے وقت چلایا گیا مگر کیپسٹی پیمنٹ سب کو ملتی رہی۔

 

آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس) مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقات کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔پاور ڈویڑن کے اعلامیے کے مطابق تحقیقات کمیٹی کا آئی پی پیز مالکان کی طلبی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92708