
21 فروری کو گولین گول بجلی گھر سے چترال کیلئے بجلی چارگھنٹے کیلئے بند رہیگی..
چترال (ںمائندہ چترال ٹائمز) گولین گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے چترال ٹاون کیلئے بجلی 21فروری کوچار گھنٹے کیلئے بندرہیگی.ریذیڈنٹ انجینئر گولین گول پراجیکٹ کے دفتر سے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ ایک اعلامیہ کے مطابق بجلی گھر کی ماہانہ مینٹیننس کےسلسلے میں 21فروری 2019 کو صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک یونٹ ون بند ہوگا. اوراسی دوران چترال کیلئے بجلی بند رہیگی.