Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکاروائی، متعد د موٹرسائیکلسٹ کو چالان 

شیئر کریں:

چترال لوئیر پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکاروائی، متعد د موٹرسائیکلسٹ کو چالان

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.انچارج ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال ناصر اللہ خان کی سربراہی میں بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ و بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 13 سے زائد بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا گیا. مزید یہ کہ 07 موٹر سائیکلوں کو بغیر رجسٹریشن کے چالانے پر تھانہ چترال، گرمچشمہ اور دورش میں بند کیا گیا. ایکسائیز آفس سے رجسٹریشن رسید موصول ہونے پر ہی مالکان کو حوالہ کی جائے گی۔

ڈرائیور حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئیندہ ہلمٹ و نمبر پلیٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

chitraltimes chitral trafic police arrest motorcylist 3 chitraltimes chitral trafic police arrest motorcylist 4 chitraltimes chitral trafic police arrest motorcylist 5 chitraltimes chitral trafic police arrest motorcylist 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86661