Chitral Times

May 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سٹی پولیس لوئر چترال کی کاروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار 

Posted on
شیئر کریں:

سٹی پولیس لوئر چترال کی کاروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی SI بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران خانہ تلاشی عادی منشیات فروش ملزمہ مسماۃ روحیمہ بی بی بیوہ فضل نبی سکنہ منگڑ بروز حال زرگراندہ چترال کے گھر سے 72 گرام آئس، آئس پینے کا آلہ اور منشیات کے دھندے سے حاصل شدہ رقم 56000 روپے بھی برآمد کرکے ملزمہ کوگرفتار کرلیاگیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86411