Chitral Times

Mar 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے پی ٹی آئی کا 4 ناموں پر غور

Posted on
شیئر کریں:

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے پی ٹی آئی کا 4 ناموں پر غور

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 نام زیرِ غور ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے لیے عاطف خان اور اسد قیصر سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلی بنانے کے لیے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، محمود جان کے لیے کوشاں ہیں۔اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا تھا کہ اْمید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کریں گے۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہو، جو صوبے کی خدمت کر سکے، خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

 

دبئی میں دنیا کے پہلے تیرنے والے فائرفائٹنگ سٹیشن کا افتتاح

دبئی(سی ایم لنکس)دبئی میں دنیا کے پہلے فلوٹنگ فائر سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی ے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جدید فائرسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آبی فائرفائٹنگ سٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائرفائٹنگ کے آلات سے لیس سپیڈ بوٹس اور واٹر سکوٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جاسکتی ہے۔

 


شیئر کریں: