Chitral Times

Feb 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن پاکستان کی ووٹرز کو ہدایت، اصلی شناختی کارڈ ساتھ ہونا لازمی قرار

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن پاکستان کی ووٹرز کو ہدایت، اصلی شناختی کارڈ ساتھ ہونا لازمی قرار

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ ساتھ ہونا لازمی ہے، شناختی کارڈکی کاپی یاسافٹ کاپی ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، شناختی کارڈ کے سوا پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔اسی طرح پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ پریذائیڈنگ افسر کو دے گا، پولنگ افسر ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگائے گا، پریزائیڈنگ افسر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر فہرست میں ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسر ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹے گا، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپر دے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا، ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپر پر مہر لگائیں گے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹرز بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو، بیلٹ پیپر کو فولڈ کر کے بیلٹ بکس میں ڈالیں۔

ریٹائرڈ فوجی اور پولیس اہلکاروں کی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کا فیصلہ

لاہور(سی ایم لنکس)پنجاب میں الیکشن کی سیکیورٹی ڈیوٹی کیحوالیسیاہم فیصلہ کرلیا گیا۔53ہزار سیزائد مختلف محکموں،ریٹائرڈپولیس ملازمین اورریٹائرڈفوجی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 31ہزارکیقریب مرد ملازمین،22ہزارخواتین ملازمین پولیس کیشانہ بشانہ سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگی۔پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سیریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کیملازمین کوآج متعلقہ ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔گزشتہ الیکشن میں 66ہزارکیقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئیعارضی بھرتی کییجاتیتھے جبکہ اس بار الیکشن میں آئی جی پنجاب نیتمام سرکاری افسران سے سیکیورٹی ڈیوٹی لینیکافیصلہ کیا۔

 


شیئر کریں: