Chitral Times

Feb 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن: عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن: عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کر لیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 76ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ کے لئے دو بیلٹ باکس فراہم کئے جائیں گے۔ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔حکام کے مطابق ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو ہوں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا۔

خیبر پختون خوا: ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کو نوٹس و جرمانے

پشاور(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہء خیبر پختون خوا کے مختلف حلقوں میں عام انتخابات کے امیدواروں کو ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن نے این اے41 لکی مروت سے امیدوار عثمان سیف اللّٰہ کو 12 فروری کو جبکہ پی کے 99 بنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمٰن کو 6 فروری کو طلب کر لیا ہے۔علاوہ ازیں چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے، پی کے 101 بنوں سے امیدوار پیر واجد علی شاہ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد یکا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 102 بنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں سمیع اللّٰہ شاہ پر بھی 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: