Chitral Times

May 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام انتخابات، خیبر پختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

Posted on
شیئر کریں:

عام انتخابات، خیبر پختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس کو فنڈز کی منظوری دے دی۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔پولیس حکام نے کہا کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

 

پشاور کے علاوہ دیگر ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

پشاور(سی ایم لنکس)خیبرپختون خوا میں آج دھند سے صرف پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جبکہ دھند میں کمی سے اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہو گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقوں میں دھند برقرار ہے۔اتوار کی صبح 2 گھنٹے کے دوران پی آئی اے کی پشاور کے لیے 4 پروازوں کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے پشاور کی پرواز پی کے 286، دبئی کیلیے پی کے 284، مسقط سے پشاور کی پرواز پی کے 260، ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 کو اسلام آباد اتارا گیا۔پی آئی اے کی ابوظبی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 178 کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔موسمی خرابی کی وجہ سے آج ا سلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہے اور تمام پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہوں گی۔اسی طرح اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد سے پروازوں کی تاخیر میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایئر سیال کی مسقط کی پرواز پی ایف 735 اور سرین ایئر کی کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور کی 4 پروازیں بھی انتظامی طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84677