Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کریں جس ایس.ایچ۔او نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی پی او قمرحیات

Posted on
شیئر کریں:

 ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کریں جس ایس.ایچ۔او نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی پی او قمرحیات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )  ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکل ایس ڈی۔ پی۔اوز ,ایس۔ایچ۔اوز نے شرکت کی۔۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈی۔پی۔او نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے  احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کریں جس ایس.ایچ۔او نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجوتہ نہیں ہوگا۔

عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز اور ایس۔ایچ۔اوز اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی پبلک انگیجمنٹ پروگرامز انعقاد کرنے کی ہدایات دی۔

 

chitraltimes dpo qamar hayat chairing crime meeting lower chitral scaled

 

 

چترال پولیس کی کاروائی، آئس اورہیروئین برآمد ، ملزمان گرفتار

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) تھانہ سٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائی،آئس اور ہیروئن برامد کی گئی،  ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی سربراہی میں PASI سیف الدین اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم انصار شاہد ولد احمد ولی خان سکنہ جنگ بازار کے قبضے سے 128 گرام ائس برامد۔

اسی طرح جبکہ IHC افضل بیگ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز ولد ضابت خان سکنہ پشاور حال ریحانکوٹ کے قبضے سے 68 گرام ہیروئن برامد۔

ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82721