Chitral Times

May 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا انعقاد، قتیبہ کیمپس دنین چترال کی ہونہار طلبإ وطالبات نے مختلف پوزیشنیں اپنے نام کرلی 

Posted on
شیئر کریں:

الخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا انعقاد، قتیبہ کیمپس دنین چترال کی ہونہار طلبإ وطالبات نے مختلف پوزیشنیں اپنے نام کرلی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) الخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا انعقاد پیر کے دن مسلم ایجوکیشن کمپلیکس پشاور میں ہوا۔ جس میں صوبے بھر سے باٸیس اسکولز کی طلباوطالبات نے آٹھ مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کیا۔ شاندار اور انتہاٸی پر سکون ماحول میں  طلباو طالبات میں مختلف  مقابلے ہوٸے۔ جس میں الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال کی ہونہار طلبإ وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوٸے مختلف پوزیشنز اپنے نام کی۔ پوزیشن لینے والوں میں ابو سنان ذاکر (حسنِ قرآت) (پہلی پوزیشن)، فضل الرحمٰن (اردو تقریر) (پہلی پوزیشن)، بِھا عرش برین (انگلش تقریر) (پہلی پوزیشن)، جنت العدن، شبانہ وجیہ،(آرٹ) (پہلی پوزیشن)، آسمإ بی بی (انگریزی مضمون نویسی) (پہلی پوزیشن)، اشتافیلہ، عمارہ (بیت بازی) (پہلی پوزیشن)، محمد مرتضٰی (نعت خوانی) (تیسری پوزیشن) شامل ہیں۔

فیسٹِول کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا فضل حسین تھے۔ صدر الخدمت فاٶنڈیشن کے پی کے محترم خالد وقاص اور ڈاٸیریکٹر الخدمت الفلاح اسکالر شپ پروگرام ڈاکٹر الیاس فاروقی نے پروگرام کو رونق بخشی۔ اس کے علاوہ تمام اسکولز کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباو طالبات نے شرکت کی۔

chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 2 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 3 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 4 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 5 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 6 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 7 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 8 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 9 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 10 chitraltimes alkhidmat test Qutaiba campus position holders chitral 11 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
82248