Chitral Times

May 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوشل میڈیا میں وائرل اپر چترال کے کوشٹ گاؤں سے ایک کمسن بچے کی اغوا کا معاملہ ان کے ماں باپ میں ناچاقی کا شاخسانہ نکلا

شیئر کریں:

سوشل میڈیا میں وائرل اپر چترال کے کوشٹ گاؤں سے ایک کمسن بچے کی اغوا کا معاملہ ان کے ماں باپ میں ناچاقی کا شاخسانہ نکلا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے صبح اپر چترال کے کوشٹ گاؤں سے ایک کمسن بچے کی اغوا کا معاملہ ان کے ماں باپ میں ناچاقی کا شاخسانہ نکلا۔ جمعرات کے روز سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والے خبر میں بتایا جارہا تھاکہ کشم سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچہ کوشٹ کے سندراغ گاؤں میں قریبی دکان سے مٹھائی خریدنے باہر جانے کے بعد واپس نہیں آیا اور بعض بچوں نے اسے ایک اجنبی شخص کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس اسٹیشن موڑکھومیں واقعے کے رپورٹ درج کرنے کے بعد بچے کی تلاش شروع کردی گئی اور ڈی پی او اپر چترال علیم جان کی طرف سے رابطے پر ڈی پی او لویر چترال اکرام اللہ خان نے کوغوزی اور عشریت کے مقامات پر ناکہ بندی کرنے اور بچے کی ممکنہ طور پر اغوا ء کو ناکام بنانے کے لئے متعلقہ سب ڈویژنل افیسرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دی۔ پولیس نے شام ڈھلنے سے پہلے عشریت میں ناکہ بندی کے دوران اس بچے کو ایک شخص کے ہمراہ جاتے ہوئے دیکھا جوکہ بعد میں ا س کا باپ ثابت ہوا۔

ڈی پی او اپر چترال علیم جان نے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کشم سے تعلق رکھنے والا یہ شخص کراچی میں اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا کہ بیوی ا ور ان میں ناچاقی پیدا ہوگئی اور خاتون ناراض ہوکر اپنے کمسن بیٹے کو ساتھ لے کر موڑکھو کے کوشٹ گاؤں میں واقع اپنے میکے میں چلی آئی اور عدالت میں خلع کے لئے درخواست بھی فائل کرنے والی ہے۔ اس اثناء میں یہ شخص اپنے بیٹے کو کراچی لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں کوشٹ کے سندراغ سے اٹھائی اور عشریت کے موقع پر دھرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس شخص کے خلاف کوئی کیس تو درج نہیں کیا جاسکتا لیکن بچے کواس سے واپس لاکر ان کی تحویل عدالت سے فیصلہ آنے تک ماں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس شخص کو بچے کے ساتھ عشریت سے موڑکھو اپر چترال منتقل کیاجارہا ہے۔

chitraltimes kosht school child kidnap case police recoverd 2

chitraltimes kosht school child kidnap case police recoverd upper police


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
82045