Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے ہونے کا امکان، عام انتخابات کے بعد شیڈول جاری ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے ہونے کا امکان، عام انتخابات کے بعد شیڈول جاری ہوگا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔سینیٹ الیکشن کا شیڈول عام انتخابات کے فوراً بعد جاری ہونیکا امکان ہے۔سینیٹ کے50ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ فاٹا انضمام کے بعد 4 نشستیں ختم ہونے سے سینیٹ ارکان کی تعداد 96 ہو گئی۔عام انتخابات کے بعد سینیٹ کی48خالی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے نو منتخب اراکین سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔سینیٹ میں ہر صوبے کی23 اوروفاق کی دونشستیں ہوتی ہیں۔

الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے شفاف الیکشن کروائے گا، آصف زرداری

کراچی(سی ایم لنکس)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کروائے گا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

 


شیئر کریں: