Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، ثقافتی تقریبات تمام یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں ہونی چاہئیں،گورنر

Posted on
شیئر کریں:

ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، ثقافتی تقریبات تمام یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں ہونی چاہئیں،گورنر

نوجوان اپنی ثقافت، روایات و اقدار کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں، حاجی غلام علی
گورنر کا ایڈورڈزکالج میں پشتو کلچر ڈے کی رنگارنگ تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت،صوبہ کے ثقافتی، روایتی اشیاء سے مزین مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا

 

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی گذشتہ روز تاریخی تعلیمی درسگاہ ایڈورڈز کالج گئے اور کالج میں پشتو کلچر ڈے کی رنگارنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کلچر ڈے کی تقریب میں پہنچنے پر بشپ ہمفرے سرفراز پیٹر، پرنسپل پروفیسر شجاعت علی خان فیکلٹی اراکین اور دیگر نے گورنر کا شاندار استقبال کیا۔گورنر نے کلچر ڈے پر ایڈورڈز کالج کے طلبہ کیجانب سے صوبہ کے ثقافتی، روایتی اشیاء سے مزین مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔کلچر ڈے پر روایتی رقص، گھڑ سواری اور کبڈی کے کھیل بھی پیش کئے گئے۔کلچر ڈے پر صوبے کے مختلف اضلاع کرک، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، باجوڑ، ٹانک، وزیرستان کے،ثقافتی اور روایتی کھانوں پر مشتمل سٹال لگائے گئے تھے۔ کلچر ڈے کے موقع پر چترال ڈانس، ستار،رباب بھی پیش کئے گئے۔ گورنر نے ایڈورڈز کالج پرنسپل و انتظامیہ اور طلباء و طالبات کو کلچر ڈے کی پروقار تقریب کے انعقادپر مبارکباد پیش کی۔گورنرہر ایک سٹال پر گئے اور وہاں پر نوجوانوں کے ساتھ چند لمحے گزارے جس پر نوجوانوں نے گورنر کاشکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ جس طریقے سے انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ گورنرنے حقیقی معنوں میں عوامی انداز سے نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں۔ صوبہ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں نے کہاکہ گورنرنے نہ صرف گورنرہاوس کوتاریخ میں پہلی دفعہ عام عوام کیلئے کھول رکھاہے بلکہ ایک عوامی گورنر کی حیثیت سے عوام سے بلا تفریق ملتے ہیں اور جس پیار،محبت اور خلوص کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ یقینالائق تحسین ہے۔

اس موقع پر گورنرنے کہاکہ ایڈورڈز کالج ایک تاریخی تعلیمی درسگاہ ہے اورآج اس ادارے نے پشتو کلچرڈے کاانعقاد کرکے صوبے میں محبت و بھائی چارے کے فضاء کو فروغ دیاہے۔ ایسی سرگرمیوں سے صوبہ کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کو آپس میں ملنے اوربیٹھنے کا موقع ملتاہے اور ایک دوسرے کی ثقافت اور روایات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے جس سے نفرتوں کو خاتمہ ہوتاہے اور پیا رومحبت بڑھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود نوجوانوں کو تاکید کرتے رہتے ہیں کہ وہ اپنی ثقافت، روایات و اقدار کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور آج پشتو کلچر ڈے کے انعقاد اس حوالے سے ایک انتہائی اہم سرگرمی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس پیار ومحبت کو پھیلائے جس سے امن بھی پروان چڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن وامان کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی طور پر ضم اضلاع کے نوجوانوں کو وہاں کے موجود قدرتی وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لاکر اپنے اپنے علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے استعمال میں لاناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایڈورڈز کالج کے طلبہ کیجانب سے صوبہ کی ثقافت و روایات میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، ثقافتی تقریبات تمام یونیورسٹیوں اوردیگرتعلیمی اداروں میں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ایڈورڈز کالج میں کلچر ڈے کی تقریب میں طلبہ کا جوش و جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اور اس توقع کا اظہارکیا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیاں مستقل طور پر منعقد کی جائیگی اور اس سلسلے میں کالج کی انتظامیہ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit edward college 2


شیئر کریں: