Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ

Posted on
شیئر کریں:

عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کیا، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جاسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، ہر ریٹرننگ افسر کو چار چار ڈیٹا انٹری ا?پریٹرز دئیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ بھی دے دی ہے، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنا سرور ہی موجود نہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا، الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں کرایہ ادا کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے اہم سرکلر جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اہم سرکلر جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدم دستیابی پر ایڈیشنل رجسٹرار بینچ تشکیل کے لیے چیف جسٹس سے ہدایات لیں گے۔رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمل کریں گے۔سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی چھٹی کی صورت میں دستیاب سینئر جج کیس کی مارکنگ کر سکے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81873