Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکی تعلیمی اداروں کوتعلیمی معیار میں صف اول میں لانا ہوگا،گورنر حاجی غلام علی

Posted on
شیئر کریں:

 دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکی تعلیمی اداروں کوتعلیمی معیار میں صف اول میں لانا ہوگا،گورنر حاجی غلام علی

گورنر کی شہید بینظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی جانب سے 5 روزہ دوستی پشاور وویمن لٹریچرفیسٹول کے منتظمین اورفیکلٹی اراکین سے ملاقات، فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

گورنرسے جنوبی وزیرستان سے میئر مولانامحمدصالح، باجو ڑسے سینیٹرمولاناعبدالرشید اور نجیب اللہ،اطلس خان، محمدسجاد لاکھانی، رانا محمد طارق کی قیادت میں بھی نمائندہ وفود کی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف اموپر تبادلہ خیال

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے شہید بینطیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پر بھاری ذمہ داری عائد ہے،بچیوں کو جدید ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ریسرچ کیلئے تیار کیا جائے،مسائل و مشکلات سے گھبرانا نہیں بلکہ مقابلہ کر کے آگے بڑھنا ہے،ماضی سے نکل کر مستقبل کیلئے خود کو تیار کرنا ہے،دنیا سے مقابلہ کرنا ہے جس کیلئے پاکستان کو تعلیمی معیار میں صف اول میں لانا گا،بجٹ کی درست تیاری اور ضرورت کے مطابق اخراجات سے مالی مسائل سے نکلا جا سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس پشاور میں شہید بینظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی جانب سے 5 روزہ دوستی پشاور وویمن لٹریچرفیسٹول کے منتظمین اورفیکلٹی اراکین سے ملاقات کے دوران کیا اور لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد پر روستی آرگنائزیشن اورشہید بھٹووویمن یونیورسٹی کوسراہا۔ ملاقات میں شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، وویمن لٹریچر فیسٹول کی ارگنائز رپروفیسر ڈاکٹر حامدہ، ڈپٹی رجسٹرار تشفین، کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج خان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ارشاد مظہر سمیت لٹریچرفیسٹول کے دیگر منتظمین اور فیکلٹی اراکین بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر صفیہ احمد نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد میں گورنر حاجی غلام علی کی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور5 روزہ فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی طالبات اور فیکلٹی اراکین گورنرکے شکرگزار ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے تعاون صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی یونیورسٹی میں صرف خواتین کیلئے مخصوص لٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس میں صوبہ بھر سے طالبات نے حصہ لیا  اور اس عزم کا اظہارکیا کہ آئندہ بھی ایسے فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا۔

 

وائس چانسلر نے فیسٹیول میں نگران صوبائی وزیر صنعت عامرعبداللہ اورمیئرپشاور حاجی زبیر علی کے تعاون اور حوصلہ افزائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی اراکین کو کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہاکہ اُن کی خواہش ہے کہ یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اُن کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ماحول بھی مہیاکیاجائے۔گورنرنے کہاکہ وہ عملی زندگی پر یقین رکھتے ہیں،ماضی کی بجائے مستقبل پر نظر رکھی جائے تو نہ صرف منزل کی جانب راستے کھلیں گے بلکہ کامیابی بھی نصیب ہوگی۔ گورنرنے کہاکہکامیابی کے حصول کے لئے عزم، لگن، جنون، مسلسل جد و جہد اور اللہ پر پختہ یقین اس مشکل کو آسان بناتا ہے۔گورنرنے کہا کہ معاشرے میں امیر وغریب کے فرق کاخاتمہ صرف اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ اپنے مقصد میں کامیابی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشکلات اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کی ذہن سازی کی اشد ضرورت ہے اور اس قسم کی ادبی سرگرمیاں اس ضمن میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنی جانب سے مستقبل میں بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔  دریں اثناء گورنرسے جنوبی وزیرستان لوئر کے تحصیل میئر مولانامحمدصالح کی قیادت یمں 6 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں سابق ایم این اے مولاناعبدالمالک، مولاناشاکراللہ، عصام وزیر اوردیگرشامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے گورنر کو علاقے کے عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر نے مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں گورنر سے سینیٹر مولاناعبدالرشید کی سربراہی میں 10 رکنی وفد  اور سابق گورنرکے برخوردار نجیب اللہ کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے بھی گورنر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ورلڈ سکواش چیمپئن اطلس خان اور ایشین چیمپئن سکواش دانش اطلس،ڈائریکٹر نیوز ریڈیو پاکستان اسلام آباد محمد سجاد لاکھانی کی قیادت میں 4 رکنی وفد،راشداللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان پوسٹ، سعد سکندر چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم،انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے بانی صدر رانامحمدطارق کی قیادت میں نمائندہ وفد اور سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali meeting with delegation of benazir women university chitraltimes governor kp haji ghulam ali meeting with delegation 1 scaled

شیئر کریں: