Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں یو۔این۔ڈی۔پی۔گلاف ٹوپراجیکٹس – تحریر: سیف الرحمن

شیئر کریں:

ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں یو۔این۔ڈی۔پی۔ گلاف ٹوپراجیکٹس – تحریر: سیف الرحمن

ملاکنڈڈویژن کے تین اضلاع سوات، دیر اورسوات میں گلیشئرز قدرت کی طرف انمول تخفہ ہیں جوکہ تازہ پانی کا ذخیرہ ہیں لیکن حضرت انسان کی بعض سرگرمیاں ان کو انسانی آبادی کے لئے ایک اندوہناک خطرے کی شکل دے دی ہے اور چند ساعتوں میں بستیاں پہاڑی ملبے میں تبدیل ہوتے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ان تینوں وادیوں میں تباہی وبربادی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ گلیشئرز کے نیچے بننے والے جھیلیں جب گرمی کے باعث پھٹ جاتی ہیں تو خوفناک سیلاب کی صورت اختیار کرجاتے ہیں جوسینکڑوں ٹن وزنی پتھروں ا ور چٹان کے ٹکڑوں کو خس وخاشاک کی طرح بہالے نیچے انسانی آبادی میں لاکر ڈھیر کردیتی ہے جسے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹ جانے وجہ سے سیلاب یا glacial lake outburst flood (GLOF)کانام دیاجاتا ہے۔ماضی قریب میں ان سیلابوں نے جہاں ان علاقوں میں اربوں روپے کے انفراسڑکچرز کو نقصان پہنچادیا تو وہاں سینکڑوں ہزار وں خاندان اس کے براہ راست متاثر ہوئے جب ان کے گھراور زرعی زمین سیلاب میں بہہ گئے۔

 

ان حالات میں یو این ڈی پی نے گرین کلائمیٹ فنڈ(GEF) کی مالی معاونت اور منسٹری آف کلائمیٹ چینج، گورنمنٹ آف پاکستان کی مدد سے ان علاقوں میں GLOFپراجیکٹ کا آعاز کیا تاکہ خطرے سے دوچار کمیونیٹیزکی نقصانات کو کم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے اور پہلے فیز کے کامیاب تکمیل کے بعد اس کا دوسرا فیز GLOF-IIکے نام سے شروع کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے قیام کا مقصد خطرے صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس کے خطرے کی زد میں آنے والے کمیونیٹیز کی استعداد کو بڑہانا اور اس کی تباہ کاریوں کی شدت کو کم سے کم اسکیل پر لانے کے لئے اقدامات کرنا تھا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے implementationمیں مدد لیتے ہوئے اس پراجیکٹ نے تینوں وادیوں میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر، ابپاشی کے سیلاب بردہ نہروں کی بحالی کے ذریعے ایگریکچر سیکٹر کی بحالی کی ہے۔ اس کے علاوہ خطرے سے دوچار کمیونیٹیز کو مقامی دانش، ضرورت اور حالات کے عین مطابق ڈیزاسٹر پلان بنانے اور اس پر عملدرامد کے لئے کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن یعنی CBDRMCبنانے اور ان کو مزید سہولت کاری کے لئے کمیونٹی ہال تعمیر کرنے اور سیلاب کے لمحات میں گاؤں کی کسی اونچی مقام پر محفوظ پناہ گاہ یا safe havenبھی تعمیر کردی ہے۔ اس کے علاوہ جگہ جگہ ارلی وارننگ سسٹم اسٹیشن بھی قائم کردی ہے تاکہ سیلاب کی پیشگی اطلاع لوگ محفوظ مقام پر بروقت منتقل ہوسکیں۔ ان علاقوں کی طرف سیلاب کے رخ کوروکنے کے لئے کروڑوں روپے مالیت کے بڑے بڑے حفاظتی پشتے ان کمیونیٹیز کو احساس تحفظ دلارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں 22صحافیوں کا ایک گروپ نے ان علاقوں کا دورہ کیا جن کا تعلق مختلف انگریزی اور اردو اخبارات، ٹی وی نیوز چینیلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تھا۔صحافیوں نے وادی سوات کے مانکیال، مٹلتان میں اس پراجیکٹ کے کمیونٹی ہال، پناہ گاہوں اور حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیا اور استفادہ کرنے والی کمیونٹی سے ملاقات کی جن کے چہروں پر یواین ڈی پی کے لئے اظہار تشکر عیاں تھا۔ اسی طرح اپر دیر ضلع کے وادی کمراٹ میں تھل کے علاقے میں حفاظتی پشتے نے تو گزشتہ سال 360سال پرانی ایک تاریخی مسجد کو اس سیلاب سے بچانے کا کام کیا۔ مقامی کمیونٹی نے یو این ڈی پی کے اس پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔اپر چترال کے ضلعے میں گاؤں ریشن بھی اس پراجیکٹ میں شامل ہے جہاں حفاظتی پشتے،کمیونٹی ہال اور زراعت کی بحالی کے لئے ایریگیشن چینلز کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔ ان تینوں اضلاع میں منتخب بلدیاتی نمائندوں، عمائیدیں اور CBDRMCکے نمائندوں نے میڈیا والوں کو بتایاکہ اس پراجیکٹ کے تحت کئے گئے اقدامات کی وجہ سے اب وہ موسم گرما میں کسی بھی وقت گلیشائی جھیل کے ٹو ٹ جانے کے خوف سے آزاد ہوگئے ہیں۔

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 18

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 24

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 16 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 21 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 20 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 2 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 14 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 15 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 19 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 22 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 26 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 27 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 30 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 31 chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 1

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 28

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 25

 

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 5

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 12

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 7

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 8

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 11

chitraltimes undp glof II project kalam kumrat and reshun projects journalists visit 9


شیئر کریں: