
گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے زیراہتمام گرم چشمہ میں کیمیکل کے بغیر کھاد بنانے کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد
گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے زیراہتمام گرم چشمہ میں کیمیکل کے بغیر کھاد بنانے کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد
گرم چشمہ(نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن گر م چشمہ کے زیر اہتمام زمینداروں کیلئے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کی تعاون سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرم چشمہ سے 22 زمینداروں نے شرکت کی۔ اس دوروزہ ورکشاپ میں کیمیکل کے بغیر کھاد بنانے کا ایک بہترین طریقہ جوکہ بکاشی فارمیشن کانام سے سے منسوب ہے کو پریکٹیکلی بناکر زمینداروں کو سکھایا گیا۔ اور اس کھاد کو بنیادی طور گھروں میں جاکر بنانے کے لئے مواد بھی فراہم کیا گیا۔نیز اس ٹریننگ کو ایگریکلچر سیکشن کے منیجر عطا ء الرحمن اور ایگریکلچرسٹ ضیا گل نے بہت ہی بہتر انداز میں اور عام فہم لہجے میں شرکا تک منتقل کیا۔ اس ٹریننگ میں زراعت سے متعلق دوسرے مسائل پر تفصیل سے بحث کی گئی اور زمینداروں کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کا مدلل جواب دیا گیا۔ اور AKRSPچترال سے درخواست کی گی کہ اس قسم کی تربیت ذیادہ سے ذیادہ منعقد کیئے جائیں۔