
ریشن کے ایک سو سے ذیادہ گھرانوں کا درینہ مسئلہ ایریگیشن چینل کی بحالی کا کام شروع کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین کا شکریہ۔ سابق ناظم شہزادہ منیر
ریشن کے ایک سو سے ذیادہ گھرانوں کا درینہ مسئلہ ایریگیشن چینل کی بحالی کا کام شروع کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین کا شکریہ۔ سابق ناظم شہزادہ منیر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ویلج کونسل ریشن کے سابق ناظم شہزادہ منیر نے 60لاکھ ر وپے کی لاگت سے مرکزی ریشن کے دیہات خورانڈوک، خوبانی، نوژاک اور ژوڑیاندور کے ایک سو سے ذیادہ گھرانوں کے ایریگیشن چینل کی بحالی کا کام شروع کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین کا شکریہ ادا کیا ہے جوکہ 2015میں سیلاب برد ہوا تھا۔ ایک اخباری بیان میں ا نہوں نے کہاہے کہ متاثرہ علاقوں میں آٹھ سالوں سے ابپاشی برباد ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکین انتہائی تکلیف میں مبتلا تھے اور زراعت متاثر ہونے کی بنا پر وہ غربت میں مبتلا ہوگئے تھے کیونکہ ان کا دارومدارکھیتی باڑی پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابپاشی کے لئے ان آٹھ سالوں میں صرف ایک 2انچ والی قطر کی پائپ سے پانی ریشن کی ندی سے لایا جانے والا پائپ میں پانی ناکافی ہونے کی وجہ سے ایک طرف فصل اور سبزی کاشت نہیں ہوسکتے تھے تو دوسری طرف پھلدار درخت بھی خشک ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متاثرین کی درخواست پر فوری طور پر کام شروع کرواکر ان کا دل جیت لیا ہے جبکہ اس کام میں خصوصی دلچسپی لینے پر وہ ٹی ایم او مستوج مصباح الدین کا بھی شکرگزار ہیں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ ایریگیشن چینل کی بحالی کا یہ کام معیار کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔