ڈیفنڈرز آف چترال ساکر لیگ کا فائنل کل اتوار کے دن دروش میں کھیلا جائے گا، ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ڈی پی او اکرام اللہ مہمان خصوصی ہونگے
ڈیفنڈرز آف چترال ساکر لیگ کا فائنل کل اتوار کے دن دروش میں کھیلا جائے گا، ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ڈی پی او اکرام اللہ مہمان خصوصی ہونگے
چترال( چترال ٹائمزرپورٹ) آئیڈیل کلب دروش کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ”ڈیفنڈر ز آف چترا ل ساکر لیگ کا فائنل میچ کل اتوار کے روز کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں کھیلا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی خان اور ڈی پی او اکرام اللہ مہمان خصوصی ہونگے۔ یہ ایونٹ 6ستمبر 2023کے دن پاکستان کے سرحدات پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے والے چترال سکاؤٹس 146ونگ کے بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا اور اسمیں ضلع بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے ”آل سپورٹس سلیکٹرز کلب“ اور ”آئیڈیل کلب“ کی ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔