Chitral Times

Dec 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

افواج پاکستان اور پاکستان پولیس کا وطن عزیز کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج میں خصوصی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

افواج پاکستان اور پاکستان پولیس کا وطن عزیز کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج میں خصوصی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) افواج پاکستان اور پاکستان پولیس کا وطن عزیز کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان تھے۔

اس موقع پر پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال مس کیری شوفیلڈ ،پروفیسر مراد علی,ڈی ۔ڈی۔او شاہد احمد , انچارچ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ SI امان اللہ اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کے طلباء نے ڈی ۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کو سلامی پیش کی۔

خصوصی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بُھلایا نہیں جا سکتا۔اس حوالے سے پاکستان پولیس, افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء اور شہداء پاکستان کا کردار نا قابلِ فراموش ہے۔شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

آخر میں ڈی پی۔او لوئر چترال نے سکول انتظامیہ اور پرنسپل مس کیری شوفیلڈ کی چترال میں معیاری تعلیم کے فروغ کے سلسلے خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

chitraltimes langland school program dpo ikramullah attended 5

chitraltimes langland school program dpo ikramullah attended 4

chitraltimes langland school program dpo ikramullah attended 7

chitraltimes langland school program dpo ikramullah attended 3 chitraltimes langland school program dpo ikramullah attended 8


شیئر کریں: