Chitral Times

Mar 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کاافتتاح

شیئر کریں:

چترال شہر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کاافتتاح

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ایڈیشنل سیکرٹری سماجی بہبود محمد فاروق اور یونیسیف کے کنٹری ہیڈ عبداللہ فدیل نے لوئر چترال میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اعجاز محمد خان چیف چائلڈ پروٹیکشن کمیشن خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر محمد علی خان،  جسٹس (ر) ارشاد قیصر، ڈی پی او اکرام اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان,UNICEF کے نمائندے اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔لوئر چترال سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔ پروگرام سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال بچوں کے حقوق کی تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکیشن یونٹ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اورادارے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے   جسٹس( ر) ارشاد قیصر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لوئر چترال میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔ لوئر چترال سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہے ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار خیبرپختونخوا بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔

پروگرام سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ لوئر چترال پولیس بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکیشن یونٹ کے ساتھ ملکر کام کرے گی اور اس ادارے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ ضلعی چائلڈ پروٹیکشن آفیسر چترال اسد اللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ چترال میں چائلڈ پروٹیکشن آفس کا قیام اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے اس دفتر کے قیام کا مقصد بچوں کے حقوق کی پاسداری اور ان کے بنیادی حقوق دلوانا اور چائلڈ لیبر کاخاتمہ ہماری اولین ترجیج ہوگی۔

chitraltimes child protection unit inagurated in chitral town 1 chitraltimes child protection unit inagurated in chitral town 5 chitraltimes child protection unit inagurated in chitral town 4 chitraltimes child protection unit inagurated in chitral town 3


شیئر کریں: