Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کروڑوں عوام کے دلوں کے دھڑکن پی پی پی کے قائد بلاول بھٹو زرداری18نومبرکو چترال کے دورے پرآرہے ہیں ۔ سلیم خان

Posted on
شیئر کریں:

کروڑوں عوام کے دلوں کے دھڑکن پی پی پی کے قائد بلاول بھٹو زرداری18نومبرکو چترال کے دورے پرآرہے ہیں ۔ سلیم خان

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے نائب صدروسابق صوبائی وزیرسلیم خان نے دروش میں مشاورتی ورکرزکنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں عوام کے دلوں کے دھڑکن پی پی پی کے قائد بلاول بھٹو زرداری18نومبرکو چترال کے دورے پرآرہے ہیں ان کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ پارلیمنٹ کی خود مختاری اور جمہوری تسلسل پر یقین رکھنے والی قومی جماعت ہے اس ضمن میں اس نے کبھی کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ اپنے اصولی موقف سے ہٹی ہے۔انہوں نے نگران حکومت سے شفاف الیکشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلیکشن کے الیکشن کوپی پی پی یکسرمسترد کرتی ہے۔ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام پاکستان کا ذریعہ ہے، عوام کوآزادنہ حق رائے دہی کااختیارہے۔

 

انہوں نے کہاکہ شہزادہ خالدپرویزکے بارباراسرارپرہم نے اُن کی پارٹی میں شمولیت پراتفاق کیاتھااورتحصیل چیئرمین کے ٹکٹ پردن رات محنت کرکے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کروایااورآنے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے ون کاٹکٹ ورکروں نے انہیں د ینے کافیصلہ کیاتھا ہماری طرف سے انہیں کوئی تکلیف نہیں تھا مگرانہوں نے پارٹی سے بے وفائی کرکے ایسی پارٹی میں شمولیت کررہےہیں کہ اُس پارٹی کانام ونشان بھی چترال میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا پرویز خٹک پانچ سال خیبرپختونخوا کاوزیراعلیٰ رہ کربھی چترال کوترقیاتی کاموں میں سب سے پیچھے رکھاہے ۔پرویزخٹک نے چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجوانتہائی قابل مذمت ہے ۔سلیم خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااورجانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی بقاء اور سا لمیت اور جمہوریت کوبچایاہے پیپلز پارٹی کا فوکس ہمیشہ عوامی مسائل رہے ہیں، مظلوم طبقات کواس صورتحال سے نکالنے معاشی بدحالی سے نمٹنا پی پی پی کااولین ترجیح ہے۔

 

اس مشاورتی ورکرزکنویشن میں پی پی پی ضلع لوئرچترال کے قائم مقام صدر شریف حسین،تحصیل دروش کے صدرحاجی غازی ورداک ،صوبائی کونسل کے ممبرسرفرازخان ،شفقت حسین ایڈوکیٹ ،علماء ونگ کے صدرقاری نظام الدین ،سابق یوسی ناظم حیدرعباس،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ ،محراب الدین،قاری امین،شاہ مرادبیگ ،شیرجوان خان ،یوتھ کے ذمہ داراں دیگر پی پی پی عہداران وکارکنان نے بھرپورشرکت کی۔

chitraltimes PPP chitral lower program drosh 7

chitraltimes PPP chitral lower program drosh 2 chitraltimes PPP chitral lower program drosh 3 chitraltimes PPP chitral lower program drosh 5 chitraltimes PPP chitral lower program drosh 6 chitraltimes PPP chitral lower program drosh 1


شیئر کریں: