Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کے باعث ایون اور کالاش ویلیز میں منشیات پر قابو پالیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او حسن اللہ

شیئر کریں:

پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کے باعث ایون اور کالاش ویلیز میں منشیات پر قابو پالیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او حسن اللہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سب ڈویژنل پولیس افیسر ایون سرکل حسن اللہ نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے ایون اور کالاش ویلیز میں منشیات پر قابو پالیا گیا ہے اور منشیات کے بدنام زمانہ دھندہ باز اس علاقے کو چھوڑ کرجانے پر مجبور ہوئے ہیں اور یہ سب عوام کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ جمعرات کے روز ایون تھانہ کے احاطے میں ‘منشیات کے بارے میں عوامی رابطہ مہم ‘کے بارے میں معززین ایون کے ساتھ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایون کے عوام نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور منشیات کے لعنت کوعلاقے سے ختم کرنے میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے عمائیدین ایون پر زور دیاکہ وہ پولیس کے آوا ز پر لبیک کہتے ہوئے پہلے سے ذیادہ جوش وخروش سے ساتھ دیتے ہوئے علاقے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کرنے کی کوششوں میں ا پنا کردار ادا کریں جبکہ آئی۔جی پولیس خیبر پختونخوا، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ اور ڈی پی او لویر چترال نے نارکاٹکس کے کاروبار اور دھندا کو جڑ سے اکھاڑپھیکنے کا تہیہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں برتنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔ ایس ڈی پی او نے عوام پر زور دیا کہ وہ منشیات کے دھندے میں ملوث گرفتار شدہ سماج دشمن عناصر کی رہائی کے لئے عدالت سے ضمانت کا اہتمام کرنے سے گریز کریں جوکسی بھی طور پر سماجی طور پر رورعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اس موقع پر عمائیدین ایون نے منشیات کے سوداگروں کا قلع قمع کرنے میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ عمائیدین ایون میں رحمت الٰہی، عنایت اللہ اسیر، خافظ خوش ولی خان، چیرمین رحمن، وجیہ الدین چیرمین، محمد امین، حاجی ظفر احمد،حاجی بہادر علی، مجیب، خیر الاعظم، ضیاء الرحمن، صابر احمد، سلطان بادشاہ، جندولہ خان میکی، مولانا روم، مفتی عمادالحق، قاضی مقبول، مفتی جمشید، مصباح الدین،، محمد امین شاہ، ابوذر غفاری، ضیاء الرحمن، ظفر اللہ شامل ہیں۔ ایس ایچ او ایون منیر الملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

chitraltimes sdpo ayun circle hassanullah meeting with locals 2 chitraltimes sdpo ayun circle hassanullah meeting with locals 6


شیئر کریں: